۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اس ماہ میں اللہ تعالی اپنے بندے کو آپ کے قریب بلا کو اپنا مہمان بناتا ہے، اس ماہ میں مومن کی ہر سانس ایک تسبیح  کے برابر کا ثواب لکھتا ہے، روزہ غریب نادار مفلس کا خیال اور احساس کا درس دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر اللہ دعا مناجات تزکیہ نفس کردار سازی اور محاسبہ کا  ماہ ہے، اللہ کریم شیطان کو جگڑ لیتا ہے اور رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے، اس ماہ میں اللہ تعالی اپنے بندے کو آپ کے قریب بلا کو اپنا مہمان بناتا ہے، اس ماہ میں مومن کی ہر سانس ایک تسبیح  کے برابر کا ثواب لکھتا ہے، روزہ غریب نادار مفلس کا خیال اور احساس کا درس دیتا ہے۔اس کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے  استقبال ماہ رمضان ملبرون میں ایک منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہان ہم  اس ماہ مبارک میں تقوی الہی اور باقی عبادات انجام دیتے ہیں وہاں پر ہمیں مظلوم اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی دعوت فکر دیتا ہے ماہ مبارک میں امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا۔مظلوم فلسطین مسلمانوں کی حمایت اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے بھی آواز بلند کرنا انہیں عبادتوں کا ایک حصہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دنیا کو باور کرنا کہ اسرائیل کا بیت المقدس پر قبضہ غیر قانونی اور جمہوری اور غیر شرعی ہے قبلہ اوّل کی آزادی کسی ایک مکتب کا مسلۂ نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جہان پر بھی انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ المبارک اور جمعتہ الوداع کو دنیا کے تمام مسلمان آواز بلند کریں اور عالمی اداروں پر زور دیں کہ مظلوم عوام کی حمایت کے لیے کردار ادا کریں۔

اس وقت اگر قبلہ اوّل کی آزادی اور مظلوم عوام کی حمایت کا عملی اقدام جمہوری اسلامی ایران میں نظر آتا ہے عالم اسلام کے رہنما بھی خواب غفلت سے بیدار ھو کر جمہوری اسلامی کی حمایت کر کے اپنا شرعی وظیفہ ادا کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .