۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا: سب کو مل کر تفریق پھیلانے والے کے خلاف اقدامات کرنا ہوگا،یہ وہ عناصر ہیں جو مسلمانوں اور مسیحی بلکہ تمام مذاہب کے دشمن ہیں۔ موجودہ حالات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو ہر نسل تک پہچانا ہے تاکہ تنگ نظری اور شدت پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرسمس پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، تمام مسلمان آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہیں، ہر مذہب تنگ نظری اور شدت پسندی کی نفی کرتا ہے۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے یوم کرسمس کے موقع پر ملبرون میں ایک مقامی چرچ کا دورہ اور مسیح برادری کے ساته اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہم سب کو مل کر تفریق پهیلانے والے کے خلاف اقدامات کرنا ہوگا، یہ وہ عناصر ہیں جو مسلمانوں اور مسیحی بلکہ تمام مذاہب کے دشمن ہیں۔ موجودہ حالات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو ہر نسل تک پہچانا ہے تاکہ تنگ نظری اور شدت پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔

آخر میں علامہ اشفاق وحیدی نے کرسچن رہنماؤں کو اپنی عبادت گاہوں میں آنے کی بهی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور باقی ادیان بهی ہمیں معاشرے کا شریف النفس انسان بننے کا درس دیتا ہے اتحاد وحدت پیار محبت سے رہنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہر دین کا اہم جز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .