مذہب
-
کسی طوفاں سے آشنا ہو جا!
حوزہ/ہندوستان کے سیاسی اور سماجی منظرنامے پر ہندوتوا تنظیمیوں کی غنڈہ گردی کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ماب لنچنگ کرنے والی یرقانی تنظیموں کے آلۂ کار اب عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر آمادہ ہیں، ہر شہر اور ہر قصبے میں ان کے گروہ موجود ہیں، نوجوانوں کو مذہبی افیون پلاکر اپنے سیاسی مفاد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
-
قرآن کی رو سے شیعہ عقیدے پر کھلے عام گفتگو کے لیے تیار ہیں، ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام شیخ بشوی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجالسِ عزاء سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ ہی قرآنی مذہب ہے، کہا کہ قرآن کی رو سے شیعہ عقیدے پر کھلے عام گفتگو کے لیے تیار ہیں۔
-
سید ابرار حسین شاہ "محبتِ آلِ رسولؐ" ہی جرم بن گیا
حوزہ/ تصویر میں نظر آنے والی خوبصورت شخصیت تو آپ سب کو یاد ہوگی۔ نہیں یاد تو میں بتا دیتا ہوں یہ سید ابرار حسین شاہ صاحب ہیں، اہل سنت ہیں اور محب اہل بیتؑ ہیں، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ ہمیشہ آلِ محمدؑ کی محبت پہ ہی بات کرتے نظر آتے تھے، اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، شیعہ سنی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیشہ محبتِ اہل بیتؑ کی تبلیغ کیا کرتے تھے۔
-
شہادتِ رئیس مکتب جعفریہ کی مناسبت سے دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی لکھنؤ میں مجلس عزاء کا اہتمام:
ہمارا مذہب؛ علم و عقل کی بنیاد پر قائم ہے، مولانا پیام حیدر رضوی
حوزہ/ رئیس مذہب جعفریہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ ہندوستان میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
عہد حاضر کا نوجوان
حوزہ/ آج کانوجوان کہاں جارہاہے ؟اورکس موڑ پر کھڑا ہے؟آج کاترقی یافتہ ماحول نوجوانوں کو ایسے دلدل میں ڈھکیلےجارہاہے جو مقصد حیات کو دھنسا دینےوالاہے دور حاضر میں نوجوان عصری تعلیم کے کیرئیرزم میں ایسا مشغول کردیاجارہاہے کہ اس کو دین تک پڑھنےکی فرصت نہیں مل رہی ہے۔
-
پہلے دین سیکھیں
حوزہ/ جس طرح بغیر علم کے دین پہنچانا خطرناک ہے اسی طرح بغیر عمل کے بھی خطرناک ہے۔ جیسا کہ روایات میں ہے کہ اپنی زبان سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے تبلیغ کرو۔ ورنہ اس کی مثال اس نا بینا جیسی ہو گی جس کے ہاتھ میں چراغ ہو اور وہ دوسروں کے لئے تو راستہ روشن کرتا ہے لیکن خود اس روشنی سے محروم ہوتا ہے۔
-
پاکستان میں مسیحی عبادت گاہ پر حملہ؛
دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
حوزہ/ سربراہ جعفریہ الائنس نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں۔
-
اسلام صرف مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی.
-
برطانیہ میں مذہب کی بنیاد پر حملوں کا شکار ہونے والوں میں مسلمان سرفہرست
حوزہ/ انگلینڈ اور ویلز میں مذہب کی بنیاد پر نفرت آمیز حملوں کا شکار ہونے والوں میں سرفہرست مسلمان ہیں۔
-
ہر دین میں زیارت پر توجہ دی گئ ہے؛ پروفیسر لگن ہاوزن کا بیان
حوزہ/ امام خمینیؒ ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں فلسفہ کے استاد پروفیسر لگن ہاوزر نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ زیارت ایک اہم اور قابل غور مسئلہ ہے جس پر ہر دین میں توجہ دی گئی ہے، زیارت میں زیارت والی جگہ،زیارت پر جانے کے لئے سفر کے مقدمات اورجس شخصیت کی زیارت کے لئے جاتے ہیں یہ سب زیارت میں بہت مؤثر ہیں۔
-
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کے عشرہ اول کی چوتھی مجلس سے خطاب؛
دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ دین اسلام ایک ایسا نظام حیات ہے کہ جس کے اپنانے سے ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور عالمِ بشریت کا ہر انسان پرامن و پرسکون رہتا ہے، یہ کامل ترین اور آخری دین ہے۔
-
پابندی دین سے ہی دنیا و آخرت سنورتی ہے، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب: اللہ نے ہمارے لئے دین کی پابندی اس لئے ضروری رکھی ہے تا کہ ہم دین پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت دونوں سنوار سکیں۔ دین کی پابندی سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہیں انسان کی دنیا بھی سنور جاتی ہے۔
-
ہندوستان کی موجودہ حالات قابل تشویش ہے،مسلم رہنما مشترکہ حکمت عملی بنائیں اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں، پروفیسر اختر الواسع
حوزہ/ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے پروفیسر نے کہا کہ ہولی پر مساجد میں نماز جمعہ کو روکا جارہا ہے تو کہیں مندر کے میلے میں مسلمانوں کو دکانیں لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم رہنماؤں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی ہوگی، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کرنی ہوگی۔
-
"دی کشمیر فائلز" فلم ڈائریکٹر نے سماج کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کیا
حوزہ/ دی کشمیر فائلز پر کشمیری سکھوں نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہایی میں کشمیر میں جاری شورش کے دوران نہ صرف پنڈتوں بلکہ سکھوں اور مسلمانوں نے قربانی دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں سماج میں دوریاں بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔
-
تنگ نظری اور شدت پسندی،مسلمان و مسیحی اور تمام مذاہب کی دشمن، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا: سب کو مل کر تفریق پھیلانے والے کے خلاف اقدامات کرنا ہوگا،یہ وہ عناصر ہیں جو مسلمانوں اور مسیحی بلکہ تمام مذاہب کے دشمن ہیں۔ موجودہ حالات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو ہر نسل تک پہچانا ہے تاکہ تنگ نظری اور شدت پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔
-
انتہا پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے توہینِ مذہب کے غلط استعمال پر سزا دینا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ نے سیالکوٹ میں فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل کو افسوس ناک اور انتہائی سنگین جرم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے مسئلہ کو نچلی سطح پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
-
سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی انتہا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ: انسان نما بھیڑیوں نے ایک نہتے غیر ملکی مہمان کا بہیمانہ قتل کیا اور یہ بھیانک کھیل بنامِ مذہب کھیلا گیا۔
-
مذہب کے نام پر بے گناہ مسافر کا ناجائز قتل سیرت النبی (ص) کے منافی ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلام امن کا درس دیتا ہے اس انسانیت کے اس منافی عمل نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں ایک سوالیہ نشان چھوڑا یہ ایک حقیقت ہے اسلام جو زمانہ جاہلیت کے قتل عام کو رکوانے آیا تھا اور امن و سلامتی کا مذہب تھا اور ہے۔ اس کی ساکھ کو اتنا نقصان غیروں نے نہیں پہنچایا جتنا خود ساختہ مذہبی ٹھیکیداروں نے پہنچایا ہے ۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت:
لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال سنگین جرم، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ سیالکوٹ جیسے سانحات ریاستوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہوتے ہیں مگر افسوس چند دن میڈیا میں غوغا کے بعد انہیں دبا دیا جاتا ہے۔
-
دہشت گرد کا کوئی مذہب، مسلک نہیں، شیعہ سیل کا قیام قابل مذمت ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ وزارت داخلہ وضاحت کرے ، کیا دیوبندی، اہل حدیث اور سنی کے نام سے بھی عسکریت پسند سیل قائم ہیں؟ کیا ادارے نہیں جانتے کہ جی ایچ کیو ،سری لنکن ٹیم، داتا دربار،مساجد، امام بارگاہوں پر حملے کرنے والوں کی مسلکی وابستگی کیا تھی؟
-
ایک ہی مذہب کے مقدسات نشانہ پر کیوں؟
حوزہ/ ہم حکومت وقت کو خبر دار کرتے ہیں کہ اگروسیم رضوی جیسوں کی نکیل نہ کسی گئی تو یہ سلسلہ بند ہونے کے بجائے کل کسی بھی دھرم کےمقدسات کو اپنی زد میں لیے سکتا ہے جو ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیۓ بڑا خطرہ ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
کسی مذہب کی تعلیمات یا کسی بھی ریاست کا کوئی آئین و قانون جبری گمشدگی کی اجازت نہیں دیتا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ جبری گمشدگی بین الاقوامی چارٹرزکی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اگر پولیس کو کسی پر شبہ ہے تو شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ساتھ کیس بنا کر عدالت میں پیش کر کے اس کے ذریعے سزا دی جائے۔
-
دین اسلام مستقبل میں یورپی ممالک میں پھیلنے والا سب سے بڑا مذہب ہوگا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ 12 دن کی جنگ میں حماس نے دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں اور دینِ اسلام کی طاقت کا ادراک کر لیں تو اسرائیل جیسی طاقتیں بے اثر ہوسکتی ہیں۔
-
پدم بھوشن حکیم امت مولانا کلب صادق کی خدمات کسی ایک مذہب یا ملک کی سرحدوں میں محدود نہیں، مولانا جاويد حيدر زيدی زیدپوری
حوزہ/ حکیم امت نے جو بھی کام کیا وہ انسانیت کی ترقی کے لئے کیا. انکے ہر بیان میں انسانیت، اتحاد، تعلیم، کی ہی بات ہوتی تھی آپ نے پوری دنیا میں علم کا چراغ روشن کیا نہ جانے کتنے ہونہار بچے جو غربت کی وجہ سے تعلیم سے دور تھے ایسے بچوں کے سر پر حکیم امت مولانا کلب صادق صاحب نے ہاتھ رکھا اور انہیں تعلیم کی راہ پر گامزن کردیا۔
-
پاکستانی شیعہ کان کنوں کا قتل عام مذہب مخالف جاہل سوچ کا نتیجہ ہے، آیۃ اللہ علوی گرگانی
حوزہ/ اس طرح کی حرکتیں مذہب مخالف سوچ اور ان لوگوں کی لاعلمی کا نتیجہ ہیں جو مظلوم لوگوں کو جھوٹے بہانے سے قتل کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں اور متعدد بے گناہ خاندانوں کو سوگوار کرتے ہیں۔
-
شہداۓ مقاومت کی پہلی برسی:
شہید قاسم سلیمانی کے نظریات اور مکتب میں مذہب، فرقہ، رنگ و نسل کی تفریق نہیں تھی، پاکستانی تجزیہ نگار
حوزہ/ محمد یافث نوید ہاشمی: مسئلہ فلسطین پر پاکستانی حکومت کا موقف قابل تعریف ہے، اس وقت عالمی طاقتیں پاکستانی حکومت پر مسلسل دباو ڈال رہی ہیں، ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اتنے دباو کے باوجود پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا امریکی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
-
ہر مذہب نفرت کے خاتمہ اور مظلوموں کی مدد کا درس دیتا ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ غربت، بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے حکومت آسٹریلیا کی مدد اور تعاون کرنا چائے تاکہ تمام کمیونٹی کی عوام خوشحال زندگی بسر کر سکے۔