۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ایمان احمد

حوزہ/ اسلامک اسکالر سید ایمان احمد لکھنئو (راہ ناب تنظیم کے بانی) جو کچھ عرصے سے یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں موجود ہیں انہوں نے دبئی,ابوظہبی،العین، شارجہ, جیسے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامک اسکالر سید ایمان احمد لکھنئو(راہ ناب تنظیم کے بانی) جو کچھ عرصے سے یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں موجود ہیں انہوں نے دبئی,ابوظہبی،العین، شارجہ, جیسے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔اور یو اے ای میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہ پہنچے چرچ،گردوارہ (گروو نانک دربار)، مسجد،امام بارگاہ، ، مندر ،BAPS مندر (بوچاسنواسی اکشر پروشوتم سوامینارائن سنستھا)۔

ادارہ "راہ ناب" کا یو اے ای میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ

وہاں مذہبی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انسانیت اور علم کے موضوع پر بات چیت کی مندر کے پنڈت پون رگھو رام جی اور گردوارے کے ایس پی سنگ صاحب اور چرچ میں روبن کلیمنٹ صاحب نے بھی انسانیت کے بارے میں مفید باتیں کہیں مولانا ایمان احمد نے ہر جگہ انسانیت پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا۔

ادارہ "راہ ناب" کا یو اے ای میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ

دنیا میں مختلف مذاہب اور اس کی کتابیں ایک انسان کو انسانیت کا درس دینے کے لیے آئی ہیں دور حاضر میں اس وقت سب سے زیادہ جس چیز پر کام ہونا چاہیے جس کی پوری دنیا کو سخت ضرورت ہے وہ انسانیت ہے علمی ترقیاں انسانیت کے بغیر جہالت ہے اور علم کی اہمیت پر بات جاری کرتے ہوے کہا آج کے انسان کو دور جدید میں ہر لحاظ سے ٹیکنالوجی،سائبر اسپیس، اے ائی (ارٹیفیشل انٹیلیجنس) کی دنیا سے خود کو مربوط کرنا ہی ہوگا ورنہ انسان سو سال پیچھے رہ جائے گا اور خود کو تنہا پائے گا اس لیئے ہمیں علم کے ہر میدان میں آنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .