۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام اسلام محمدی(ص) میں ہی نظر آتا ہے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو امام حسین(ع) کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے آج  ملبرون آسٹریلیا میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور قرآن نے تفرقہ اندازی کرنے والوں سے اظہار نفرت کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام اسلام محمدی(ص) میں ہی نظر آتا ہے تاکید کی کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو امام حسین(ع) کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیام امام حسین(ع) نے پوری انسانیت کے وقار کو بلند کیا فرمایا کہ امام(ع) کی قربانی تمام مذاہب کے تحفظ کے لیے تھی آج تمام مذاہب کی عبادات کا وجود امام حسین(ع) کے مظلومانہ قربانی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج جو عناصر فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں در حقیقت ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہےکہا کہ ہمیشہ وہ لوگ دشمن کے آلہ کار بن کر انسان دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ہمیں ایسے عناصر کو جدوجہد کے ذریعے معاشرے سے دور کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج ہر شخص تمام مذہبی رہنماؤں کو ایک پرچم کے نیچے دیکھنا چاہتا ہے اضافہ کیا کہ متحد رہنے میں ہی ملتوں اور ممالک کی کامیابی ہے اور دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ۔

آسٹریلیا کے اس برجستہ مبلغ نے آخر میں فرمایا کہ محرم الحرام تمام انسانیت کے لیے پیغام لاتا ہے کہ ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف کھڑے نظر آؤ یہی درس کربلا ہے جس کو اس دور میں عوام کے اندر پھیلانے ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .