۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں عید سعید غدیر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عید غدیر حق و باطل کے پہنچان کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں عید غدیر پر روشنی ڈالی اور عالمی حالات پر گفتگو کیا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اعلان غدیر میں مسلمانوں کے لیے بہت سے پیغامات پوشیدہ ہیں مزید کہا کہ عید غدیر حق و باطل کے پہنچان کا دن ہے مومن اور منافق غدیر کے ذریعہ پہچانا جاتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ استعماری ایجنٹ عراق، یمن، بحرین، فلسطین، سوریہ، کشمیر اور لبنان میں انسانیت کا دہشت گردی کے ذریعےخون بہا رہے ہیں جس کی پشت پناہی امریکہ کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "اعلانِ غدیر" کا دن، دین الہی کے تسلسل اور پیغمبر اسلام(ص) کے جدوجہد کا دن ہے، موجودہ دور میں غدیر کو سمجھنے اور عوام میں غدیری شعور اجاگر کرنے کا کی ضرورت ہے کہا کہ آج امت وحدہ کے لیے بہترین جو پیغام ہے وہ  اعلان غدیر اور تکمیل دین الہی کی شکل میں ہے ۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج پورے عالم اسلام کے حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد وحدت کو مضبوط کر کے استعماری قوتوں جو مختلف ممالک میں دہشت گردی اور فرقہ بازی کے گھنونے کھیل کے ذریعہ بے گناہ لوگوں کے خون کی ہولی کہیل رہی ہیں کہا: بلاشک لبنان کے دھماکوں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے، استقامتی محاذ اس عمل کا بھر پور جواب دیں تاکہ انسانی کا قتل عام رک سکے ۔

انہوں نے آخر میں مزید کہا کہ تا حال  اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اسلامی حکومتیں، مسلمان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں لبنانی غیور عوام کی مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .