حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ مولانا عاشق حسین ولایتی نے جامع مسجد حضرت زہرا سلام علیہا منگوپیر روڈ کراچی میں خطبہ جمعہ میں مومنین کو تقویٕ الہی کی طرف دعوت دیتے ہوئے انسانی زندگی دنیوی و أخروی کی کامیابی کا راز خدا نے تقوی الہی پر رکھا ہے۔
مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے نزدیک معیار مقربین ہونا تقوی الہی ہے۔ ماہ مبارک ذی الحجہ کا پہلا عشرہ انسانی زندگیوں میں تقوی کی بنیاد کو زندہ کرنے کی بہترین فرصت الہی ہے۔
عید قربانی کی سنت ابراییمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ خدا نے سورہ حج کی آیت نمبر 37میں اس بات کو واضح کردیاہے۔ قربانی کی اس سنت میں خدا کی طرف اس کے بندوں کی طرف سے سواۓ تقوی کے علاوہ خدا کی سمت کچھ نہی جاتا۔۔۔اس جانور کا گوشت و خون تمہارے ہی پاس رہ جاتے ہیں۔
مولانا موصوف نے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا؛ اس ہفتہ جو مناسبات ہیں أن میں روز عرفہ بہت اہم دن ہے اس دن کو أحیاء کرنا ایک مومین کے لیے لازمی ہے۔
پڑوسی ملک أفغانستان کے حالات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے افغانستان کے تمام حالات کے ذمدار امریکہ واس کے اتحادی ہے۔۔ اور امریکہ وہ نجاست ہے جو جہاں بھی قدم رکھے گا اپنی نجاست کے آثار ضرور چھوڑے گا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے امریکہ مردہ باد کے شعار کو بیان کرتے ہوئے مزید بیان کیا کہ بعض نام نہاد مسلمانوں کی کھوپڑوں میں اب بات بیٹھ رہی ہے کہ کیوں أمریکہ مردہ باد کو امام نے لازم قرار دیا۔
محرم الحرام کی آمد سے قبل ہونے والے فرقہ واریت کے ماحول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ مومنین ہوشیار رہیں دشمن عزاداری کو فرقواریت کی طرف لے جاناچاہتاہے۔لیکن دشمن کو معلوم ہو عزادری ذریعہ نجات انسانیت ہے یہ کشتی نجات ہے اس کا کوئی فرقہ نہیں ہے۔