۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ وطن پاکستان کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری سوچ کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت بدنظمی پر آن لائن مقامی صحافیوں اور ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ وطن پاکستان کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری سوچ کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ موجودہ فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ کارفرما ہیں۔ اور ملکی سالمیت کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ہونا پڑے گا اور ساتھ ہی روایتی مجالس اور جلوسوں پر  پتھراؤں کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،مذھبی رواداری اور امن امان کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں افراتفری پھیلانا اور فرقہ وارانہ ماحول بنانا ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے ایسی قوتوں کے خلاف ریاستی اداروں کا عملی اقدامات کرنے ہوں گے، یہ وہ قوتیں ہیں جن کو سعودی اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ یہ عناصر پوری دنیا میں دھشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ماضی میں بہت سے بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع کیا۔ مختلف ناموں سے یہ قوتیں کام کر رہی ہیں جنہیں ہم نے اتحاد وحدت کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے انہیں ناکام بنانا ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مذید کہا کہ تمام مذھبی جماعتوں  کا اتحاد موجودہ حالات میں ناگزیر ہے تاکہ پاکستان دشمن قوتیں کامیاب نہ ہو سکیں۔دنیا کے ہر خطے میں امن امان کی فضاء کو خراب کرنے میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔جس کا مقصد ہر ملک میں افراتفری پھیلا کر معاشی طور پر کمزور کر کے سیاست کرنا ہے۔موجودہ حالات میں ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن سے عوام میں پیار محبت  اخوت کو فروغ ملے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .