۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مالمو

حوزه/سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن کریم کو جلایا گیا جس کے بعد مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مالمو- قرآن پاک کی بے حرمتی، یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن کریم کو جلایا گیا جس کے بعد مشتعل عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سویڈن میں اسلام مخالف سرگرمیوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز سویڈن کے جنوب میں واقع شہر مالمو میں مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قرآن کریم کو جلایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرآن کریم کو دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے جلایا گیا جس کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ اسلام مخالف سرگرمی پر سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین پولیس پر مختلف چیزیں پھینکتے رہے جبکہ کار کے ٹائروں کو بھی آگ لگائی گئی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے تاہم اسے کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ 

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس احتجاج کا تعلق جمعہ کی صبح ہونے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ احتجاج ٹھیک اسی جگہ ہو رہا ہے جہاں مقدس کتاب کو جلایا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .