حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے پیدائش سے لے کر موت تک کے تمام مراحل غور و فکر کے قابل ہیں، کربلا کے واقعات میں کئی سبق موجود ہیں، حدیث ثقلین کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا اور واقعہ مباہلہ میں اہلبیتؑ کی پہچان بھی کروا دی۔ جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسان کو تخلیق سے لے کر موت تک زندگی کے تمام مرحلے پر غور کرنا چاہئے کہ جب جوانی کے بعد بڑھاپے کی سخت منزل میں اسے بچوں کی طرح کھانا کھلانا پڑتا ہے، اس لئے جوانی اور زندگی کے مختلف مراحل کی قدر کرنی چاہیے، جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ،صحت کو بیماری، غنا و ثروت کو فقر و غربت، فرصت و فراغت کو مجبوری اور زندگی کو موت سے پہلے غنیمت سمجھو۔
انہوں نے کہا کہ سورہ یٰسین میں شعراء کی تعریف نہیں کی گئی بلکہ اسی سورہ مبارکہ میں وہ شاعر مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں جو با ایمان ہیں، اچھے کام کرتے اور حق و مظلوم کی حمایت کرتے ہیں، حضرت علی علیہ السلام بھی شاعری کیا کرتے تھے اور حضرت حسان بن ثابت بھی مشہور شاعر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رحلت سے چھ ماہ قبل حدیث ثقلین کے ذریعے اس وقت کے اصحاب سے لے کر قیامت تک آنیوالے تمام مسلمانوں پر واضح کر دیا تھا کہ میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسرے میرے اہلبیتؑ، ان دونوں سے متمسک رہنے میں ہی تمہاری نجات ہے، پھر مباہلہ کے دن اہلبیتؑ کی شناخت بھی کروا دی تاکہ کوئی اور شامل نہ ہو سکے۔
حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ کربلا کے واقعہ میں بہت سبق ہے، جب حر کا لشکر حضرت امام حسین علیہ السلام سے آ ملا تو وہ پیاس سے بدحال تھا، حتیٰ کہ بعض سپاہی پانی پینے کی بھی سکت نہ رکھتے تھے، امام حسین علیہ السلام نے انہیں خود اپنے ہاتھوں سے پانی پلایا اور ان کے گھوڑوں کو بھی سیراب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت ؑ کے ایثار کے ثبوت سانحہ کربلا کے بعد بھی ملتے ہیں، ثانی زہرہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اپنے حصے کی ملنے والی غذا بھی اسیر بچوں کو دے دیتی تھیں، جس کی وجہ سے اس قدر کمزوری پیدا ہوئی کہ نماز شب بیٹھ کر پڑھا کرتی تھیں۔ کربلا کے واقعہ میں تربیت حوالے سے بھی بے اپنا سبق موجود ہے۔
![پیغمبر اکرم(ص) نے حدیث ثقلین سے امت کو زندگی کا لائحہ عمل دیدیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی پیغمبر اکرم(ص) نے حدیث ثقلین سے امت کو زندگی کا لائحہ عمل دیدیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/02/24/4/931971.jpg)
حوزہ/ کربلا کے واقعہ میں بہت سبق ہے، جب حر کا لشکر حضرت امام حسین علیہ السلام سے آ ملا تو وہ پیاس سے بدحال تھا، حتیٰ کہ بعض سپاہی پانی پینے کی بھی سکت نہ رکھتے تھے، امام حسین علیہ السلام نے انہیں خود اپنے ہاتھوں سے پانی پلایا اور ان کے گھوڑوں کو بھی سیراب کرنے کا حکم دیا۔
-
اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان…
-
علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت
حوزہ/ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی داخلی وحدت اور…
-
محرم ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے،علماء پاکستان
حوزہ/علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو نشانہ بنانے کا مقصد اسلام دشمن قوتوں کو تقویت پہنجانا ہے۔
-
اللہ کی اطاعت کے بعد والدین کی خدمت اور فرمانبرداری کا حکم ہے، آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ والدین کی کسی بات پر ناگواری کا اظہار تک نہیں کرنا چاہیے،جیسے والدین بچپن…
-
عزاداری و جلوس عزاء نے یزیدیت کو بے نقاب کر رکھا ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی مقدس صدائیں اور مولا غازی عباس کے پوری دنیا میں لہراتے ہوئے مقدس علم نے اس چہرے کو اتنا بے نقاب کر دیا ہے کہ…
-
قرآن پاک کی بے حرمتی، یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے
حوزه/سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن کریم کو جلایا گیا جس کے بعد مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج۔
-
توحید اصل دین اور احساس ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ نماز جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ نماز کا مطلب ہر روز اللہ کو سلام کرنا ہے، مومن کی علامت اللہ کے ساتھ…
-
کربلا انسانیت کی فلاح کے لیے ہے اس کی بقا کا خدا نے وعدہ کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چودہ سو سالوں میں متعدد جابر حکمرانوں نے کربلا کے فلسفے کو دبانے کی کوشش کی لیکن آج خود ان کا نام و نشاں موجود نہیں۔
-
پنجاب اور سندھ میں اتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ علما پر پابندی نا قابل قبول
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ناگفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار…
-
کربلا انسان کو ظلم و جبر کے مقابلے میں قیام کے ساتھ ساتھ بے خوف بناتی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/ کربلا کسی ایک زمانے سے مخصوص نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ کربلا اھل حق کی دائمی درسگاہ ہے اور امام حسین علیہ السلام حق پرستوں کے امام ہیں۔
-
سندھ بھر میں یوم عاشور پر 40 سے زائد مقامات پہ حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد
حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے یوم عاشور کو سندھ بھر میں40 سے زائد مقامات پہ پیام حسینی جلوس اور…
-
علامہ ساجد نقوی کا علماء، ذاکرین، بانیان مجالس اور عزاداراوں کے نام پیغام
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت و وحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ ایران:
آیت اللہ اعرافی کی جانب سے قرآن سوزی کی شدید الفاظ میں مذمت
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک بیان میں ، یورپ میں قرآن مجید کے جلائے جانے اور توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
مادی غربت اور ثقافتی غربت
حوزہ/ نذر و نیاز اور آئمہ و معصومین علیھم السلام کے نام پر کھانا کھلانا اور تقسیم کرنا، شفا حضرت یوسف (ع) کی قمیص کی طرح ہے جس سے حضرت یوسف کی آنکھوں کو…
-
تفسیر سورہ آل عمران، آیت ۱۹۱؛
عطر قرآن | ایمان و عبادت، فکر و تدبر، اور اللہ کی تخلیق پر غور و فکر
حوزہ/ اس آیت سے یہ سبق ملتا ہے کہ ایک مومن کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ کو یاد کرے، اس کی تخلیق میں غور و فکر کرے، اور یہ سمجھنے کی کوشش کرے کہ…
-
کربلا کی تعلیمات سے دور حاضر کے مسائل کا علاج کریں: سید عمار حکیم
حوزہ/ انہوں نے کہا: غدیر اور کربلا دونوں کا ایک ہی پیغام ہے کہ ولایت اورحاکمیت صرف کی جانب سے یعنی منصوص من اللہ ہے۔
-
پٹیالہ میں امام حسینؑ کی یاد میں راہگیروں کو شربت پلایا گیا
حوزہ/ مولانا محمود حسن رضوی نے کہا کہ سبیل لگانے کا اہم مقصد شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے شدید گرمی کے عالم میں کربلا کے میدان میں اپنی…
آپ کا تبصرہ