حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء، ذاکرین، واعظین، بانیان مجالس، عزاداران، ماتمی و نوحہ خواں حضرات کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماضی میں ارض پاک کے ہر مکتب اور مسلک کا پیروکار آزادی کی فضاء میں اپنے اپنے طریقہ کار اور تعلیمات و عقائد کے مطابق محرم الحرام مناتا تھا، اس طرح عزاداری سید الشہدا ؑ کے فروغ کے ساتھ ساتھ اہل بیت ؑرسول ؐ کے ساتھ محبت اور وابستگی میں اضافہ ہورہا تھا اور اتحاد بین المسلمین کا حسین انداز سے عملی اظہار ہورہا تھا، یہ تمام صورت حال متعصب اور تنگ نظر انتہاء پسند عناصر کے لیے ناقابل برداشت بن گئی اور انہوں نے اس ولائے اہلبیتؑ اور حب حسین ؑپر مشتمل اس حسین کلچر کو ختم کرنے کے منصوبے بناکر ان پر عمل کرنے کا آغاز کیا، جس کے تحت فرقہ واریت پھیلائی گئی۔ چنانچہ ایک مخصوص گروہ سے فرقہ واریت پھیلانے کے لیے بہت سے کام لئے گئے۔ شیعہ مکتب فکر کے خلاف کفر کے فتوے دلوائے گئے، بے بہا غلیظ اور شرانگیز لٹریچر شائع کرایا گیا، مساجد و مدارس اور ملک کے در و دیوار کو اس غلیظ مہم میں استعمال کرایا گیا، علی الاعلان جلسوں اور جلوسوں میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف سادہ لوح عوام کے اذہان کو زہرآلود کیا گیا، لیکن ان تمام شرانگیزیوں اور لاقانونیت کے باوجود کسی شرپسند کو گرفتار کیا گیا نہ ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طویل فرقہ واریت کو تشدد میں تبدیل کرا دیا گیا اور اس خود ساختہ بہانے کے ذریعے عزاداری کو سنگینوں کے سائے میں منانے کا سلسلہ شروع کرایا گیا، جو اب بھی جاری ہے۔ ماروائے آئین و قانون اقدامات، پاکستان کے ہر آئین میں بنیادی حقوق، شہری آزادیوں اور مذہبی حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے لیکن حکمرانوں نے تعصب کی وجہ سے یا فرقہ پرستوں کے دباؤ میں آکر جابرانہ اقدامات کئے، چنانچہ جلوس ہائے عزاء کو روکنے کے لئے صرف لائسنسی اور روایتی جلوس نکالنے کے ماورائے آئین احکامات جاری کئے گئے، انہی جابرانہ احکامات کے تحت نئے جلوس ہائے عزا نکالنے کا سلسلہ روکا گیا۔ گذشتہ سالوں میں تو چند قدم آگے بڑھادئیے گئے اب تو عزائے حسینؑ کا کوئی جلوس نکالنے پر غیر قانونی جلوس کا پرچہ بھی درج کیا جاتا ہے۔ تمام جلوسوں کو روایتی بنانے، پھر ایک ایک کرکے انہیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، چنانچہ پہلے مرحلے میں لائسنس ہولڈرز کی وفات پر وارثوں کے نام لائسنس منتقل کرنا بند کیا جانا، دوسرے مرحلے میں بعض روایتی جلوسوں کو سازش کے تحت شرپسندوں کے ذریعے رکوایا جاتا ہے اور انتظامیہ وعدہ کرتی ہے کہ یہ جلوس آئندہ سال نکلوا دیا جائے گا لیکن اگلے سال جلوس نکالنے سے انکار کردیا جاتا ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اسی تسلسل میں مجالس عزاء میں لاؤڈ اسپیکر پر بلاجواز پابندی عائد کرنے، مجالس کے اجازت نامے کی شرط عائد کرنے، مجالس اور جلوسوں کا دورانیہ محدود کرنے، جلوس عزا ء محدود یا تبدیل کرنے، لائسنسدار کے فوت ہونے کے بعد لائسنس کو وارثوں کے نام منتقل نہ کرنے، جلوسوں کے لائسنس منسوخ کرنے، علماء و ذاکرین کی زباں بندیاں، جلوسوں اور مجالس میں عوام کی شرکت کو روکنے، عوام کو ہراساں کرنے اور اس قسم کے دیگر ماورائے آئین و قانون اقدامات سے عزاداری سیدالشہدا ؑ کو محدود کرنے کا منصوبہ واضح ہوجاتا ہے۔ آپ آگاہ ہیں کہ ہم نے آپ کے تعاون سے اپنی قومی و ملی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایسے تمام منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور ملک بھر میں مختلف رکاوٹوں کو دور کیا گیا، جس کی تفصیلات مختلف ادوار میں مختلف ذرائع سے عوام تک پہنچائی گئیں۔ عزاداری کے خلاف کوئی سرکاری قانون منظور نہیں ہونے دیا گیا۔ منسوخ شدہ جلوسوں کو بحال کرایا گیا، جہاں مجلس روکی گئی تو وہاں مجلس منعقد کرائی گئی اور عوام سے دوٹوک انداز میں کہا کہ مجلس کے لیے کسی سے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ حکومت کو متعدد بار متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ امن و امان کے قیام، شہری آزادیوں کے تحفظ، فرقہ وارانہ تشدد کے تدارک اور قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے سخت اقدامات کریں۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا ک ان حالات میں علماء و ذاکرین، واعظین اور عزاداروں، ماتمیوں اور نوحہ خوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت و وحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔ تشیع کے روشن چہرے کو روشن تر کرکے پیش کریں اور عقائد تشیع کو مصفیٰ و منقیٰ انداز میں پیش کریں۔ عزاداری سید الشہداء ؑ آزادی سے منانے کے لیے متحد ہوکر بھرپور اور طاقتور آواز بلند کریں، اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے بنیادی حقوق سلب کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔ سیدالشہداء ؑ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت، اقوال، فرامین اور خصائل سے سبق سیکھیں اور اپنی زندگیوں کو امام حسین ؑ کے فرامین اور سیرت کے تحت بسر کریں۔ نیز ہر سطح پر اتحاد بین المومنین کا عملی مظاہرہ کرکے دشمن قوتوں کی سازشوں اور ناکام عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت و وحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔
-
پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ تمام مسالک کے علما کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت وا ہمیت پر زور دینا ہو گا۔ کسی کے مقدسات کی توہین یا کسی بھی مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتیں کی…
-
سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ ملک پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ہر صورت میں ملک کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کر دار ادا کرنا ہے، ماضی میں جو نقصان فرقہ وایت…
-
پنجاب اور سندھ میں اتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ علما پر پابندی نا قابل قبول
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ناگفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار…
-
پاکستان، عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے ۔ عوام کی مشکلات کا ازالہ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری…
-
کربلا انسانیت کی فلاح کے لیے ہے اس کی بقا کا خدا نے وعدہ کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چودہ سو سالوں میں متعدد جابر حکمرانوں نے کربلا کے فلسفے کو دبانے کی کوشش کی لیکن آج خود ان کا نام و نشاں موجود نہیں۔
-
پاکستان، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کرنے والے رضا کاروں اور پولیس اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان
حوزہ/ ملک میں امن کیلئے کوشش کرنیوالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
-
محرم ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کا ساتھ دینے کا نام ہے، علامہ وحید کاظمی
حوزہ/ ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی اور انتشار کو شکست دینے کے لیے باہمی احترام انتہائی ضروری ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد…
-
پاکستان،کُل مسالک علماء بورڈ نے 8 محرم کو یوم وحدت منانے کا مطالبہ کر دیا
حوزہ/ رہنماوں نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ میں حکومت اور مذہبی رہنما اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام قریب…
-
اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان…
-
تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر ہوگی، علامہ سبطین حیدر سبزواری
حوزہ/ تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر، اسلام اور اہل بیتؑ کے دشمنوں کے لیے تیر بہ ہدف ہوگا، ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے علمائے، واعظین…
-
محرم ظلم اور طاغوت کے خلاف قیام کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نےکہا کہ عزاداری کسی مکتب فکر یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ امام حسین عالی مقام…
-
پیغمبر اکرم(ص) نے حدیث ثقلین سے امت کو زندگی کا لائحہ عمل دیدیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ کربلا کے واقعہ میں بہت سبق ہے، جب حر کا لشکر حضرت امام حسین علیہ السلام سے آ ملا تو وہ پیاس سے بدحال تھا، حتیٰ کہ بعض سپاہی پانی پینے کی بھی سکت…
-
عزاداری حسین (ع) انسانی بیداری اور بصیرت کا سبب ہوتی ہے،شیعہ مجلس علماء لبنان کے سینئر رہنما
حوزہ / شیخ علی الخطیب نے محرم الحرام کی مناسبت سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ساری دنیا مظلوم کربلا پر گریاں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشورائے حسینی مذہبی اور حسینی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سال عاشورائے حسینی ایسی حالت میں منایا گیا…
-
اربعین حسینی 1446ھ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام؛
امت مسلمہ سید الشہداء (ع) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے
حوزہ / علامہ ساجد نقوی نے کہا: عزاداری سیدالشہداء کے پروگرامز اور تقاریب فکرحسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور…
-
دنیا کا منفرد جلوس عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) برآمد ہو چکا ہے
حوزہ/اس منفرد جلوس میں شرکت کرنے والے ظہر سے پہلے قنطرة السلام پہ جمع ہو جاتے ہیں اور یہاں آنے والوں کی اکثریت گھروں سے پیدل ہی نکلتی ہے اور دسیوں کلو…
-
عراقی وزیر اعظم کا بشار الاسد کے نام خط:
عراق سوریہ مل کر داعش کا خاتمہ کریں گے
حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے فالح الفیاض کے ہاتھوں سوریہ کے صدر بشار الاسد کے نام ایک خط ارسال کیا ہے ، جسے سوریہ کے ذرائع ابلاغ نے نشر کیا…
-
جلوس عزاء (ركضة طويريج) کے فضائی مناظر اور ایک معلوماتی رپورٹ
حوزہ/یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا میں امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو تمام اقوام عالم کے لیے تاریخی لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔…
آپ کا تبصرہ