حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ کئی سالوں سے دنیا کا سب سے بڑا جلوسِ عزاءِ قرار دیا جانے والا ماتمی جلوس (ركضة طويريج) آج 10محرّم 1442هـ بمطابق 30اگست 2020ء کو ظہر کے بعد قنطرة السلام سے برآمد ہو چکا ہے اور اس جلوسِ عزاء میں شریک لاکھوں عزادار جلوس کے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خیام کے پاس پہنچ رہے ہیں اور پھر وہاں سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں پرسہ پیش کرنے اور عہدِ وفا کی تجدید کے لیے حاضر ہو رہے ہیں۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اداروں کی طرف سے اس سال غیر معمولی حالات کے پیش نظر اس جلوس کے لیے غیر معمولی انتظامات کر رکھے ہیں۔
امام حسین(ع) نے کربلا کے میدان میں ھل من ناصر ینصرنا، ھل من ذاب فیذب عنا... کی صدا بلند کی تھی لہٰذا عزاء طویریج میں شامل عزادار جلوس کی ابتداء سے ہی لبیک یا حسین.... لبیک یا حسین.... یا لثارات الحسین۔۔۔۔۔۔ کہتے ہوئے امام حسین(ع) کے روضہ مبارک کی طرف دوڑتے ہوئے آ رہے ہیں اور اس جلوس میں شامل ہر شخص کی ظاہری باطنی کیفیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگر وہ دس محرم 61ہجری کربلا میں ہوتا تو امام حسین(ع) کے استغاثہ پہ اسی طرح لبیک کہتے ہوئے اور دوڑتے ہوئے آتا اور امام حسین(ع) کو دشمنوں کے درمیان کبھی بھی تنہا نہ چھوڑتا۔
واضح رہے کہ امام حسین(ع) کی مدد و نصرت کے عہد کی تجدید کے حوالے سے محبان اہل بیت میں بہت سے طریقے اور رسومات معروف ہیں لیکن ان سب میں جو حیثیت عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) کو حاصل ہے وہ کسی کو بھی حاصل نہیں۔ ویسے تو اس جلوس عزاء میں اکثریت عراقی مومنین ہی کی ہوتی ہے البتہ اس سال دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بہت بڑی تعداد نے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔ سن1885ء ((1303هــ)) سے شروع ہونے والا یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا میں امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو تمام اقوام عالم کے لیے تاریخی لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
دس محرم کو ظہر کے بعد امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر کربلا کی مشرقی سمت میں منطقہ (قنطرة السلام) ہے موکب عزاء طویریج یا رکضة طویریج کے نام سے برآمد ہونے والے جلوسِ عزاء کی ابتداء اسی جگہ سے ہوتی ہے۔ اس جلوس عزاء کی سرپرستی طویریج کے علماء دین اور طویریج میں رہنے والے قبیلہ آل عنبر، قبیلہ بنی حسن، قبیلہ آل فتلہ، قبیلہ دعوم اور قبیلہ اشرف کے بزرگ کرتے ہیں اور اس جلوس میں طویریج شہر کے تقریبا سب لوگ شرکت کرتے ہیں، اہل طویریج کے علاوہ بھی لاکھوں مومنین اس جلوس عزاء میں شریک ہوتے ہیں۔ اس منفرد جلوس میں شرکت کرنے والے ظہر سے پہلے قنطرة السلام پہ جمع ہو جاتے ہیں اور یہاں آنے والوں کی اکثریت گھروں سے پیدل ہی نکلتی ہے اور دسیوں کلو میٹر کا فاصلہ گھروں سے پیدل طے کر کے یہاں پہنچتی ہے۔
![دنیا کا منفرد جلوس عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) برآمد ہو چکا ہے دنیا کا منفرد جلوس عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) برآمد ہو چکا ہے](https://media.hawzahnews.com/old/fa/Original/1397/06/30/IMG02200145.jpg)
حوزہ/اس منفرد جلوس میں شرکت کرنے والے ظہر سے پہلے قنطرة السلام پہ جمع ہو جاتے ہیں اور یہاں آنے والوں کی اکثریت گھروں سے پیدل ہی نکلتی ہے اور دسیوں کلو میٹر کا فاصلہ گھروں سے پیدل طے کر کے یہاں پہنچتی ہے۔
-
پاکستان، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت…
-
جلوس عزاء (ركضة طويريج) کے فضائی مناظر اور ایک معلوماتی رپورٹ
حوزہ/یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا میں امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو تمام اقوام عالم کے لیے تاریخی لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔…
-
تصاویر/ جناب زینب(س) کے روضۂ مبارک کی ضریح کی تعمیر کا آغاز
حوزہ/العہد ویب گاہ کے مطابق جناب زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی ضریح کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے اور یہ کام حرم حضرت عباس (ع) کے حرم کی انجام…
-
موسسہ نور الثقلین قم میں عشرہ محرم کی نویں مجلس/اعمال عاشورہ اور مجلس شام غریباں کا اہتمام+تصاویر
حوزہ/قم المقدسہ موسسہ علمی و فرہنگی نور الثقلین میں ماہ محرم الحرام کے عشرہ اولی کی مجالس بڑے ہی اہثتمام کے ساتھ جاری و ساری ہے
-
کربلا میں قبیلہ بنی اسد اور دیگر قبائل کا شہداء کربلا کے یوم دفن ماتمی جلوس
حوزہ/ 13محرم کو شہداء کربلا کی تدفین کے دن کربلا میں ظہر کے بعد عزاء بنی اسد کے نام سے ایک بہت بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔
-
رأس البيشۃ؛ جہاں سے اربعین امام حسین (ع) کے ملینز مارچ کا آغاز ہو چکا ہے
حوزہ/ کربلا سے تقریبًا 675 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع رأس البیشۃ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا…
-
شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین کی یاد میں 91قبائلی مواکب نے کربلا میں جلوس عزاء میں شرکت کی
حوزہ/ کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا…
-
ممبئی ہائی کورٹ نے شرائط کے ساتھ تعزیہ اٹھانے کی اجازت دے دی
حوزہ/ ہندوستان کے اہم شہر ممبئی کی ہائی کورٹ نے شیعہ مسلمانوں کو کچھ شرائط کے ساتھ عاشورہ کے دن تعزیہ اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔
-
حضرت امام حسین ( ع ) کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کل اپنی گورنمنٹ تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے ادارہ منہاج الحسینؑ میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور تمام امور کا…
-
قم میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء
حوزہ/ کربلا کے ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش…
-
کربلا میں رسول خدا (ص) و امام حسن (ع) کا سوگ
حوزہ/ نبي رحمت حضرت محمد صلى اللہ عليہ و الہ و سلم کے یوم وفات اور سبط اکبر پیامبر اکرم امام حسن علیہ السلام کے روز شہادت کے احیاء اور حضرت امام حسین اور…
-
علامہ ساجد نقوی کا علماء، ذاکرین، بانیان مجالس اور عزاداراوں کے نام پیغام
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت و وحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کا علم کارگل میں موسمِ احزان کا اعلان کر رہا ہے
حوزہ/ ہندوستان کے انتہائی شمالی علاقے کارگل میں ایام عزاء کی ابتدا کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے دسیوں ہزار مومنین کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ…
آپ کا تبصرہ