حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر، مواکب اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے امام حسین(ع) اور شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین و سوئم کی یاد میں عراق کے قبائل نے قبیلہ بنی اسد کی سربراہی میں کربلا میں بہت بڑا جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں 91قبائلی مواکب عزاء نے شرکت کی۔
مذکورہ بالا شسیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے کہا: کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا ہے یہ وہی قبیلہ ہے جس کے آباء واجداد نے 13محرم 61ہجری میں امام سجاد(ع) کی شہداء کربلا کی تدفین میں مدد کی تھی۔ اس جلوس میں عراق کے دوسرے قبائل کے مواکب بھی شریک ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سیکشن اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس قبائلی اور تاریخی جلوس عزاء کے لیے روضہ مبارک کے دوسرے سیکشنوں کے ساتھ مل کر انتظامات کرتا ہے۔ اس مرتبہ بعض مواکب نے صبح سویرے شہداء کربلا کے سوئم کے حوالے سے جلوس برآمد کیے اور کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی۔ البتہ قبائلی مواکب نے ہر سال کی طرح نماز ظہرین کے بعد مزار سید جودہ سے جلوس عزاء برآمد کیا اور شاہراہِ امام حسین(ع) سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے اور وہاں سے ما بین کے راستے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے بعد جلوس کا اختتام ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل چار گھنٹے سے زیادہ قبائلی مواکب کی دونوں مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

حوزہ/ کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا ہے یہ وہی قبیلہ ہے جس کے آباء واجداد نے 13محرم 61ہجری میں امام سجاد(ع) کی شہداء کربلا کی تدفین میں مدد کی تھی۔ اس جلوس میں عراق کے دوسرے قبائل کے مواکب بھی شریک ہوتے ہیں۔
-
قم میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء
حوزہ/ کربلا کے ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش…
-
کراچی میں سوئم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس امام بارگاہ صاحب الزمان گلستان جوہر سے برآمد ہوا؛
امام حسین (ع) کا لہو سرچشمہ ہدایت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ آفتاب عاشورا کے ساتھ ساتھ یزیدیت بھی غروب ہوگئی جبکہ امام حسین کا بہتا ہوا لہو تاقیامت انسانی شعور کی آبیاری اور انسانوں کی تربیت کرتا رہے گا عاشور…
-
کربلا میں قبیلہ بنی اسد اور دیگر قبائل کا شہداء کربلا کے یوم دفن ماتمی جلوس
حوزہ/ 13محرم کو شہداء کربلا کی تدفین کے دن کربلا میں ظہر کے بعد عزاء بنی اسد کے نام سے ایک بہت بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔
-
دنیا کا منفرد جلوس عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) برآمد ہو چکا ہے
حوزہ/اس منفرد جلوس میں شرکت کرنے والے ظہر سے پہلے قنطرة السلام پہ جمع ہو جاتے ہیں اور یہاں آنے والوں کی اکثریت گھروں سے پیدل ہی نکلتی ہے اور دسیوں کلو…
-
قبیلہ بنی اسد کے سردار:
بنی اسد قبیلے کی درخواست غیر منطقی و غیر موزوں ہے/ ہم تمام مسائل میں آیت اللہ سیستانی کے مطیع ہیں
حوزہ/ قبیلہ بنی اسد کے سربراہ نے حرمین مطہرین کی سرپرستی کے متعلق خط پر اس مطالبہ کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
-
جناب ام البنین(س) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد
حوزہ/ جناب ام البنین سلام اللہ علیہاکے یوم وفات کے احیاء کے لیے کل صبح سے ہی کربلا اور دیگر شہروں کے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں…
-
عراق؛ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مقتدی الصدر کو انتخابات کے بائیکاٹ سے روکنے کی کوششیں تیز
حوزہ/ عراقی نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سید عمار حکیم اور ہادی العامری،مقتدی الصدر کو عراق میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ سے روکنے کی کوششوں میں مصروف…
-
جلوس عزاء (ركضة طويريج) کے فضائی مناظر اور ایک معلوماتی رپورٹ
حوزہ/یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا میں امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو تمام اقوام عالم کے لیے تاریخی لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔…
-
حضرت ام البنین (س) کے یوم وفات کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں متعدد عزائی پروگرام منعقد
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات (13 جمادی الثانی) کے احیاء کے لیے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا…
-
حضرت فاطمہ زہراء (ع) کی شہادت پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا پرسہ
حوزہ/ حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا…
-
رسول خدا (ص) کے یومِ وفات اپنی نیابت میں مدینہ میں آپ(ص) کی زیارت پڑھوانے اور نجف میں حضرت علی(ع) کو پرسہ پیش کرنے کیلئے نام لکھیں
حوزہ/ "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں اپنا نام درج کر دیں ان کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اور نمائندے 28 صفر کو دونوں مقدس مقامات میں زیارت…
-
اہداف عاشورا اور امام سجاد (ع) کا کردار
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے نزدیک سے کربلا کے دل سوز واقعے کا نظارہ کیا ہے۔ آپ(ع) اس واقعے کی ابتداء سے لے کر انتہاء…
آپ کا تبصرہ