۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قم میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء

حوزہ/ کربلا کے ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل کربلا کے ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش کیا۔

الحاج ریاض نعمہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہل کربلا کے مواکب مختلف مناسبات پر ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک جا کر عزادری میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر کربلائی مواکب نے قم مقدس میں جلوس عزاء برآمد کیا اور حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم(ع) {معصومہ قم} کی بارگاہ میں حاضری دی اور انھیں ان کے بھتیجے امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے سیکشن نے اس عبادتی و عزائی سفر کے لیے مواکب کو ایران عراق باڈر تک بسیں فراہم کیں اور ایران کے اندر سفر اور دیگر امور کے لیے رابطہ کاری کے فرائض انجام دی‎ئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امام رضا(ع) کو ان کے بیٹے کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلائی مواکب مشہد مقدس میں بھی جلوس عزاء نکالیں گے کہ جس کا اختتام روضہ مبارک امام رضا(ع) میں ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .