۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت معصومہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے جلوس برآمد

حوزہ/ جلوس کے دوران خیبرپختوانخواہ، پنجاب اور سندھ کے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور مختلف ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کی۔ جلوس میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی سمیت علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے بیت النور سے حرم حضرت معصومہ تک جلوس برآمد ہوا۔

جلوس کے دوران خیبرپختوانخواہ، پنجاب اور سندھ کے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور مختلف ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کی۔ جلوس میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی سمیت علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلوس بیت النور سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوئے حرم حضرت معصومہ میں اختتام پذیر ہوا جہاں مصائب حضرت معصومہ بیان کئے گئے۔ جلوس کے آخر میں عزاداروں کے لئے نذر بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس کی سرپرستی اور نگرانی مسول شعبہ خدمت زائرین جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور ان کی ٹیم نے کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .