۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا غم دنیا کا سب سے بڑا غم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائےمرتضیٰ زیدی او ردیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ باقرعباس زیدی اور دیگرقائدین نے پاکستان کے معروف عالم دین اور اسکالر علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ گرامی کےانتقال پرملال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا غم دنیا کا سب سے بڑا غم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائےمرتضیٰ زیدی او ردیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، خدا وند متعال تمام لواحقین کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ محترمہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ خدائے کریم مرحومہ کو جوارجناب شہزادی کونین ؑ میں محشور فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .