۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ عابد الحسینی

حوزہ/ بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ قبلہ اول کے ساتھ ہمارا مذہبی و روحانی رشتہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ سعودیوں کی اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں، یہ لوگ تو امت مسلمہ کے خائن ہیں اور خائن سے کسی بھی کام کی توقع کی جاسکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ عابد الحسینی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی اس قدر غلامی میں آگے جاچکے ہیں کہ انہیں فلسطینیوں اور قبلہ اول کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھی اس حوالے سے دباو ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

آخر میں کہا کہ قبلہ اول کے ساتھ ہمارا مذہبی و روحانی رشتہ ہے۔ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے باتیں اور بحث و مباحثے ناقابل برادشت ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .