۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ حضرت علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ و قدس سرہ جنہوں نے بلاتفریق اپنی پوری زندگی میں نہ صرف ایک خاص طبقے کیلئے خدمات انجام دیں بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں اپنی افکار اور نظریات اور کاوشوں سے عالمِ انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے بے حساب و بے نظیر نصف صدی سے زیادہ خدمات انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا سرمایہ و اثاثہ ملت اسلامیہ حضرت علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال کے موقعہ پر تعزیتی پیغام:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ
موت العالِم موت العالَم
آہ حکیمِ امت مسلمہ،یتیم پرور،علم و ادب کی بلاتفریق عالمِ اسلام میں ترویج کرنے والے،عالم ابنِ عالم،خطیبِ شہیر،داعی اتحاد بین المسلمین استاد العلماء، سرمایۂ ملت اسلامیہ حضرت علامہ ڈاکٹر سید کلبِ صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ عرصۂ دراز سے علیل رہنے کے بعد اس فانی دنیا سے دارِ ابدی کی طرف داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے انتقال فرما گئے۔

حضرت علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ و قدس سرہ جنہوں نے بلاتفریق اپنی پوری زندگی میں نہ صرف ایک خاص طبقے کیلئے خدمات انجام دیں بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں اپنی افکار اور نظریات اور کاوشوں سے عالمِ انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے بے حساب و بے نظیر نصف صدی سے زیادہ خدمات انجام دیں جنہیں یاد رکھنا اور ان سے درس لینا تمام انسانوں کی ذمیداری بنتی ہے۔
کمال یہ ہے کہ انہوں نے قرآن و سنت و سیرت آئمہ معصومین علیہم السلام کی روشنی میں ساری دنیا میں دینی علوم و معارف اسلامی کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم و تربیت کی بے مثال خدمات انجام دیں۔
میں کرم علی حیدری المشہدی یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ عاش سعیدا و مات سعیدا
واقعا ایسی ہستی صدیوں میں کہیں کوئی پیدا ہوتی ہے۔ 
پاکستان میں قاضی القضات استاد العلماء حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت کا ملتِ اسلامیہ ابھی نہ بھولی تھی کہ ہندوستان میں اچانک علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ ملت اسلامیہ کو داغِ مفارقت دے گئیں

اس دلخراش اور غمناک ترین موقعے پہ سب سے پہلے اپنے وقت کے امام حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف،مقامِ معظم رھبری مدظلہ العالی،آیات عظام، حوزہ ھائے علمیہ (قم المقدسہ،نجف اشرف، مشہد مقدس،لکھنؤ، پاکستان) انکے شاگردوں،عقیدت مندوں،فلاحی اداروں،ملت اسلامیہ، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید کلبِ جواد نقوی صاحب، اور انکے تمام عزیز و اقارب و متعلقین اور اہلِ خانہ کی خدمت میں دکھی دل سے تسلیت و تعزیت عرض کرتاہوں۔
اور انکی روح پرفتوح کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کیلئے بارگاہ ایزدی میں دست بہ دعا ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست اعلیٰ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .