ڈاکٹر کلب صادق کا انتقال
-
مولانا کلب صادق کی رحلت ایک شخصی واردات نہیں بلکہ ایک ملی المیہ ہے،حجة الاسلام مولانا سلمان عابدی
حوزہ/ان کی وصیت کو پڑھ کر میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ جانے والا مرا ہے یا قوم مردہ ہے ؟ زندگی میں ناقدری اور موت کے بعد فرقت کا افسوس کرنا اور مرنے والے کو خراج تحسین پیش کرنا مردہ نہیں تو کم سے کم کمزور قوموں کی علامت ہے۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر کا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم ایک عالم با عمل، ایک زاہد بے بدل، ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے۔
-
ڈاکٹر کلب صادق، اتحادبین المسلمین کے داعی تھے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائدملت جعفریہ پاکستان نے اپنےتعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم تعلیمی، طبی اور رفاہی ادارے قائم کئے، ان کی وفات ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔
-
ڈاکٹر کلب صادق کے افکار اور نظریات عالم اسلام کے مشعل راہ ہونگے، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ حضرت علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اعلی اللہ مقامہ و قدس سرہ جنہوں نے بلاتفریق اپنی پوری زندگی میں نہ صرف ایک خاص طبقے کیلئے خدمات انجام دیں بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں اپنی افکار اور نظریات اور کاوشوں سے عالمِ انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے بے حساب و بے نظیر نصف صدی سے زیادہ خدمات انجام دیں۔
-
ڈاکٹر کلب صادق کی وفات سے ملت تشیع ایک بہترین اعلئ اقدار کے مالک رہنماء سے محروم ہو گئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب کی وفات پرتمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔
-
حکیم امت مولانا سید کلب صادق کے انتقال پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام آقای مھدی مھدوی پور کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ آپ ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے اور انکی ترقی و پیشرفت پر تاکید کیا کرتے تھے اور اس سلسلہ میں خود انہوں نے کئی تعلیمی ادارے قائم کئے اور لکھنو میں میڈیکل کالج کھولا اور ہزار ضرورتمندوں کی دستگیری و حمایت کیا کرتے تھے۔
-
آہ حکیم امت مسیحائے وقت ہمارے درمیان نہ رہا، مولانا سید کاظم رضوی
حوزہ/ قحط الرجال کے اس دور میں ایسی عبقری شخصیت سے محرومی قوم و ملت اور تمام علمی حلقوں کے لئے عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
-
قوم کے ایک سچے خدمت گزار؛ ڈاکٹر کلب صادق صاحب
حوزہ/کہنے لگے کہ میں جو بعض اوقات مولویوں کو برا کہتا ہوں اس میں قم والے شامل نہیں ہوتے ہیں قم والے واقعا کام کررہے ہیں۔
-
علم و اتحاد کا عظیم منارہ تھے مولانا کلب صادق، عظمت علی
حوزہ/ حقیر کی ابھی کچھ عرصہ سے پہلے ملاقات ہوئی تھی جب آ پ ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے ۔ وہاں ملاقات میں بھی مولانا نے باربار تعلیمی عظمت کا ذکر کیا اور کہا کہ قوم کو ہونہار طالب کی شدید ضرورت ہے۔
-
حکیم امت کی رحلت نے برّ صغیر کے افق سے رنگینی چھین لی،حجۃ الاسلام مولانا سید شمشاد علی کٹوکھری
حوزہ/آپ کی پوری زندگی دین و ملت کی خدمت میں گزری،آپ کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ آپ منادی اتحاد تھے لیکن مذہب اور مذہبی وقار و مفاد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
-
کلبِ صادق یا قلبِ صادق
حوزہ/ دراصل کلبِ صادق سن کر بعض اوقات ہمیں عجیب سا لگتا ہے کیوں کہ ہم اس استعارے سے واقف نہیںز ہیں اور یہ کہنا کہ اہلبیت حرام جانور کیوں پالیں گے، یہ سوال تو بالکل ہی بچپنا ہے۔
-
مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان و انجمن ثار اللّٰہ کا حکیم امت کے سانحہ ارتحال پر اظہار غم
حوزہ/ حکیم امت ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب قبلہ کی رحلت سے علمی اور سماجی حلقہ میں سوگ کا سماں بن گیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر پھیلتے ہی پوری دنیا سوگوار ہو گئی۔
-
آہ نباض تعلیم و تربیت رخصت ہوگیا، مولانا سید شاہد جمال رضوی
حوزہ/ مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ ایسے ہی عالم با عمل تھے جن کے فقدان پر آج پوری ملت گریہ کناں ہے اور ہر شخص اپنی جگہ پر احساس یتیمی کررہا ہے۔
-
ڈاکٹر کلبِ صادق جدید تعلیم، سائنسی مزاج، مذہبی ہم آہنگی کا امتزاج شخصیت تھے
حوزہ/ مرحوم حکیم امت کسی عقیدے میں جہالت کی ملاوٹ پر پردہ نہیں ڈالتے تھے بلکہ کھل کر ایسے عقائد ، جو خلافِ عقل ہوں، پر تنقید کرتے تھے۔
-
قدآور عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر پیروان ولایت کا اظہار رنج/ ڈاکٹر صاحب کا انتقال ناقابل تلافی نقصان، مولانا قمی
حوزہ/ ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق نے ہندوستان کے گوشہ و کنار میں علوم اہلبیت کی ترویج و اشاعت کے لئے جس قدر خدمات انجام دی وہ قابل تحسین ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا عالمی شہرت یافتہ خطیبِ اہلبیتؑ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی(قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان
حوزہ/مرحوم قوم کی موجودہ حالت زار پر خاص کر علمی حوالے سے بہت فکر مند رہتے تھے اور وقتا فوقتا شفھی اور تحریری طور پر پیغامات کے ذریعہ مطلع فرمایا کرتے تھے، قوم و ملت کے لئے فکر مند شخصیت کا اٹھ جانا خاص کرہندوستان کے مومنین کے لئے بڑا خسارہ ہے
-
حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی
بنی نوع انسانی کا ہمدرد ہم سب سے دور ہوچکا ہے،مولانا تہذیب الحسن رضوی
حوزہ/مولانا کی زندگی ہندوستان کے شہریوں کے لیے ایک رول ماڈل تھی۔ مولانا نے پوری زندگی تعلیم کو عام کرنے اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے میں صَرف کی۔ فقط مذہب کے نام پر نہیں بلکہ انسانیت کے نام پر مولانا کو پہچانا گیا۔
-
برِّصغیر حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کی بے لوث خدمات کو کبهی فراموش نہیں کرسکتا، اساتیذ،طلاب و اراکین مدرسه امام صادق(ع)
حوزہ/مرحوم کا انتقال پر ملال پوری قوم کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جسکو کوئی شیء پر نہیں کر سکتی پورا بر صغیر آپکی بے لوث خدمات کو کبهی فراموش نہیں کرسکتا۔
-
حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کا فقدان ایک خاص طبقے اور خطے کا نہیں، پورے ملک و ملت کا نقصان ہے،حجة الاسلام مولانا ظہورمہدی مولائی
حوزہ/مرحوم اپنے علم، افکار، اخلاق ، کردار اور گونا گوں دینی، علمی و ملی خدمات کی وجہ سے ایک قابل افتخار، تابناک اور عہد ساز شخصیت تھے ، اس لئے ان کا فقدان ایک خاص طبقے اور خطے کا نہیں ، پورے ملک و ملت کا نقصان ہے۔
-
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ:
مرحوم مولانا ڈاکٹر کلب صادق اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ تھے، مولانا سید عباس باقری
حوزہ/ عرصۂ دراز سے قوم و ملت کے نونہالوں اور جوانوں کے لئے تعلیم وتربیت کے میدان میں آپ کے مخلصانہ جہدِ مسلسل کو زمانہ تادیر یاد رکھے گا۔
-
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا:
حکیم امت بہترین معلم اچھے خطیب اور بے مثال مصلح تھے مرحوم کی ذات اپنے آپ میں ایک ادارہ تھی، مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ مرحوم پوری زندگی ملت کو تمام محاذ زندگی پر تمام مذاہب و مسالک کے مقابل سب سے آگے دیکھنا چاہتے تھے اور اس کے لئے محض بیان نہیں دیتے تھے بلکہ آپ نے پوری عمر ملت کی فلاح و بہبود اور ارتقاء کے لئے وقف کردی۔
-
آہ حکیم امت
حوزہ/ اپنی اس عمر میں جن بزرگوں کو دیکھنے کا موقع ملا ان میں سے ایک حکیم امت تھے آپ کو ایک دو مرتبہ قریب سے بھی دیکھنے کا موقع ملا، واقعا ایسی شخصیتیں کم ہوتی ہیں جن سے تقریبا ہر قوم و ملت کے لوگ متاثر ہوں۔
-
حکیم امت، گنگا جمنی تہذیب کے پاسدار، اتحاد امت کے داعی تھے،اراکین شیعہ ٹوڈے
حوزہ/قوم و ملت اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں مرحوم کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم و ملت کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پایاجا سکتاہے۔
-
مرحوم ڈاکٹر کلب صادق ایک عالم با عمل ایک زاہد بے بدل ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے، حجۃ الاسلام سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ ۔ ایک غریب پرور، یتیم نواز، کفیل ارامل اور بے لوث خدمت خلق کرنے والے، متواضع ، ملنسار، اصول پسنداور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
-
مرحوم حکیم امت کی مخلصانہ خدمات کو زمانہ ہمیشہ یاد رکھے گا، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ آپ کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے آپ کا شمار برّ صغیر بالخصوص ہندستان کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا قوم وملت کے لئے آپ کے مخلصانہ خدمات کو زمانہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
-
مرحوم حکیم امت تنظیم المکاتب کے مخلصین میں سے تھے آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ مرحوم تنظیم المکاتب کے مخلص اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کا خاص احترام فرماتے تھے نیز ادارہ کی خدمات کو سراہتے تھے۔ آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔
-
مدیر ماہنامہ جعفری آبزرور ممبئی:
مرحوم حکیم امت کی کئی دہائیوں پر مبنی دینی خدمات انہیں ہمیشہ زندہ و پایندہ رکھیں گی، حجۃ الاسلام مولانا زکی حسن
حوزہ/ مرحوم کی اسکول، کالج، ہسپتال، میڈکل کالج کے قیام جیسی ناقابل فراموش خدمتیں ہمیشہ یاد کی جائیں گی ۔ گفتگو میں خوشمزاجی، بیان میں سادگی، اخلاقی اقدار کی بلندی، قوم و ملت کے اتحاد کے لئے مسلسل سعی و کوشش، سادہ زندگی، منکسر مزاجی جیسی بے مثال خوبیوں نے مولانا کو ہر دلعزیز اور محوب خلائق شخصیت بنا دیا تھا ۔
-
خاندان اجتہاد کا ایک سلسلہ جو بزرگ علماء سے شروع ہوکر عہد حاضر کے علماء سے ملحق تھا، ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی ذات پر ختم ہوگیا، حجۃ الاسلام سید علی رضا رضوی
حوزہ/ حکیم امت کے قائم کردہ ادارے بنیادی کام کی حیثیت رکھتے تھے اور قوم و ملت انہیں تادیر یاد رکھے گی۔