۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ ٹوڈے

حوزہ/قوم و ملت اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں مرحوم کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم و ملت کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پایاجا سکتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الطمش لشکری پوری اور اراکین شیعہ ٹوڈے نے حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گنگا جمنی تہذیب کے پاسدار، اتحاد امت کے داعی تھے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون 

ایسا کہاں سے لاؤں کے تجھ سا کہیں جسے
آہ! حکیم امت، گنگا جمنی تہذیب کے پاسدار، اتحاد امت کے داعی ڈاکٹر کلب صادق صاحب مرحوم نور اللہ مرقدہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے ،مگر زندگی بھر جلسوں میں ،سیمیناروں میں یا خلوت سے جلوت میں اور قلم سے کتابوں میں جو کچھ وہ لکھ گئے یاکہہ گئے اس حوالے سے یقیناً :
تمہیں کہتا ہے مردہ کون ،تم زندوں کے زندہ ہو
تمہاری خوبیاں زندہ تمہاری نیکیاں باقی
برد اللہ مضجعہ و نور قبرہ وجعل الجنہ مثواہ ،امین یارب العالمین اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔ 
یہ بات ہمارے لئے نہایت قابل غور ہے کہ قوم و ملت اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں مرحوم کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم و ملت کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پایاجا سکتاہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .