۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ آپ کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے آپ کا شمار برّ صغیر بالخصوص ہندستان کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا قوم وملت کے لئے آپ کے مخلصانہ خدمات کو زمانہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے حکیمِ اُمت فخرِ قوم حجت الاسلام مولانا سید کلب صادق قبلہ کے لکھنو میں سانحۂ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم الله الرحمن الرحیم 
اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 

"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"
نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبرِ غم موصول ہوئی کہ طویل علالت کے بعد حکیمِ اُمت فخرِ قوم حجت الاسلام مولانا سید کلب صادق صاحب قبلہ کا لکھنو میں انتقال ہوگیا ہے 
آپ کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے 
آپ کا شمار برّ صغیر بالخصوص ہندستان کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا قوم وملت کے لئے آپ کے مخلصانہ خدمات کو زمانہ ہمیشہ یاد رکھے گا آپ نہایت منکسر المزاج تھے 
ہم اس عظیم نقصان اور غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مراجعِ تقلید، حوزات علمیہ، مومنینِ کرام بالخصوص بیتِ معظم لہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. 

شرکائے غم: صدر و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

صدر علی حیدر فرشتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .