۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ مرحوم پوری زندگی ملت کو تمام محاذ زندگی پر تمام مذاہب و مسالک کے مقابل سب سے آگے دیکھنا چاہتے تھے اور اس کے لئے محض بیان نہیں دیتے تھے بلکہ آپ نے پوری عمر ملت کی فلاح و بہبود اور ارتقاء کے لئے وقف کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ڈاکٹر کلب صادق کی رحلت پر امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

انالله و انا الیه راجعون 
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه

مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت دنيائے علم کے لئے ایک عظیم خساره ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے 
مرحوم پوری زندگی ملت کو تمام محاذ زندگی پر تمام مذاہب و مسالک کے مقابل سب سے آگے دیکھنا چاہتے تھے اور اس کے لئے محض بیان نہیں دیتے تھے بلکہ آپ نے پوری عمر ملت کی فلاح و بہبود اور ارتقاء کے لئے وقف کردی آپ نے اسکول کالجز نہ صرف قائم کئے بلکہ انکے ذریعے پوری دنیا میں ملت کے ہونہار طلبہ کو زیور علم سے آراستہ کرکے علم کی روشنی میں اضافہ کیا مرحوم کی اس کوشش کے نتیجے میں مومنین میں جہاں علمی میدان میں ارتقاء ہوا وہیں مومنین کو معاشی و اقتصادی میدان میں بھی مضبوط و مستحکم کیا مرحوم بہترین معلم اچھے خطیب اور بے مثال مصلح تھے مرحوم کی ذات اپنے آپ میں ایک ادارہ تھی مرحوم اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور اسی سبب وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے انکی تقریر کا ایک ایک فقرہ لوگ بہت توجہ سے سنتے تھے 
میں اس عظیم سانحه پر مرحوم کی اہلیہ و تمام بچوں بالخصوص جناب کلب سبطین نوری صاحب اور تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید ابوالقاسم رضوی
امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .