۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدعبدالله فاطمی نیا

حوزہ/ مرحوم عالم، فقیہ و بہترین استاد و معلم اخلاق تھے یہ بات ان پر صادق آتی تھی عالم کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے، آپ بہترین استاد، معروف مبلغ ، مشہور مدرس اخلاق تھے، آپ کے دروس میں علماء و طلبہ  تعداد میں شریک ہوتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ اسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی‌ نیا (ره) کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عہد قحط الرجال میں ایک کے بعد ایک علماء کی وفات نا قابل تلافی نقصان ہے اور اب اس خبر نے ہلا کر رکھ دیا کہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی‌ نیا (ره)
اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه.
‎إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم ارحمه واغفر له واجعل قبره روضة من رياض الجنة وارزقه شفاعة محمد واله الطاهرين صلوات الله عليهم أجمعين.

عالم کی موت عالم کی موت ہے یہ ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم عالم ، فقیہ و بہترین استاد و معلم اخلاق تھے یہ بات ان پر صادق آتی تھی عالم کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے، آپ بہترین استاد، معروف مبلغ، مشہور مدرس اخلاق تھے، آپ کے دروس میں علماء و طلبہ تعداد میں شریک ہوتے تھے۔

ہم اس فقید سعید و عالم ربانی کے سانحۂ ارتحال پر عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم انقلاب و تمام مراجع و فقہاء اور ان کے اہل خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

سید ابو القاسم رضوی
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا
صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .