۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ اس جلسے میں مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کو انکی ملی سماجی و قومی خدمات کے اعتراف میں ثقافتی امور کے وزیر کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۲۸ مارچ ۲۰۲۲ کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع وکٹوریہ پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ و وزراء اور مذہبی شخصیات و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس جلسہ میں تقریب مذاہب کی ضرورت پر زور دیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے محبوب لیڈر اور رہنما موجود تھے۔

اس جلسے میں مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کو انکی ملی سماجی و قومی خدمات کے اعتراف میں ثقافتی امور کے وزیر کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا، حوزہ نیوز مولانا کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی صحت و طول عمر کے لئے دعا گو ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .