۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ مرحوم انتہائی متواضع و خلیق و شفیق انسان تھے بہت اچھے حافظے کے مالک تھے اور انتہائی مصروف ہونے کے باوجود وہ اپنے دوستوں اود جاننے والوں کو سال میں کم از کم دو مرتبہ عید کارڈ بھیج کر ضرور یاد کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جماعت میلبورن آسٹریلیا،مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے ہمدرد قوم، خادم ملت الحاج جناب محب ناصر کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

‎رضا بقضاءه و تسليما لأمره

مرحوم محب ناصر بھائی کے انتقال کی خبر ملی 
بہت افسوس ہوا ملت کا نا قابل تلافی نقصان ہے انتہائی متواضع و خلیق و شفیق انسان تھے بہت اچھے حافظے کے مالک تھے اور انتہائی مصروف ہونے کے باوجود وہ اپنے دوستوں اود جاننے والوں کو سال میں کم از کم دو مرتبہ عید کارڈ بھیج کر ضرور یاد کرتے تھے، آج جبکہ یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو گیا مگر وہ اب بھی کارڈ بھیج کر اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا کر تے تھے کبھی کبھی کبھار فون ہر بھی بات ہو جاتی تھی اب وہ سلسلہ بھی ختم ہو کر سورہ فاتحہ اور ایصال ثواب پر جا پہنچا  گرچہ والد کے دوستوں میں تھے مگر شفقت کے ساتھ دوستوں کی طرح برتاؤ کرتے تھے ابا سے ایک دو مواقع پر کہامولانا آپ میرے دوست ہیں اور بیٹا بھی میرا اچھا دوست ہے والد کی وفات کے تین ماہ بعد محب بھائی کی موت یقیناً بہت بڑا سانحہ ہے۔ 

جون سے اب تک والد اور والد کے چار دوستوں کی 
موت اور کسی کی بھی تدفین میں شریک نہ ہو سکنے کا یہ قلق تا عمر رہے گا۔ 

مرحوم کی دینی ملی و قومی خدمات پر اگر گفتگو کی جائے تو کم از کم ایک کتاب تحریر کرنی پڑے گی مگر یہ کام ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ایسے ایسے بے مثال لوگ ہمارے درمیان تھے جُنہوں نے قوم کی شب و روز خدمت کی ہے۔

گلچین روزگار عجب خوش سليقہ است 
می چیند آن گلی کہ در عالم نمونہ است 

خدا وند متعال مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے جوار اہل بیت ع میں جگہ عنایت فرمائے  اورمرحوم  کی تمام منازل کو آسان فرمائے۔ متعلقین کو صبر جميل عطافرمائے۔
آمین 

مرحوم کے ورثاء و دیگر متعلقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔ 

سید ابوالقاسم رضوی

میلبورن آسٹریلیا 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .