حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ المصطفی شعبہ ہندوستان کی نمائندگی کے نائب مالی حسین خوریانی کی الوداعی تقریب ، ایرانی سیاسی اور مختلف اداروں کی شخصیات اور اہلکاروں کی موجودگی ، خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر چگینی ، ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور ، خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب سربراہ ڈاکٹر ربانی رایزن اور ڈاکٹر غزوہ، مرکز سعدی کے نمائندہ ڈاکٹر شکر اللہی اور جامعہ المصطفی شعبہ ہندوستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین شاکری سمیت نائبین اور عملہ نے موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے حسین خوریانی کی مشن کے دوران مخلصانہ کاوشوں اور قابل قدر خدمات کے لئے ان کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی کامیابی کی آرزو کی۔
نیز تقریب سے خطاب کے دوران حجت الاسلام و المسلمین شاکری نے اس تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، جناب خوریانی اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مشن کے دوران بہت سی مشکلات برداشت کرتے ہوئے کوششیں کیں اور ان کی آئندہ خدمت کے مواقع میں بھی کامیابی کی خواہش کی۔