۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مرحوم حاجی محب علی ناصر

حوزہ/ مرحوم کے تدبّر اور صلاحیتوں کے پیش نظر مرجع عالی قدر حضرت آیۃاللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف نے ہندوستان میں اپنا مالی وکیل مقرر فرمایا۔ اور آپ نے ایمان فاونڈیشن ممبئی کے صدر کی حیثیت سے زندگی کے آخری لمحات تک ملک گیر مذہبی، قومی اور فلاحی خدمات انجام دیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے ہمدرد قوم ،خادم ملت الحاج جناب محب ناصر کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہر خدمت گذار دین سے محبت کرتے، قدر کرتے اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار رہتے ۔ ایمان فاونڈیشن ممبئی کے زیراہتمام ملک گیر قومی مذہبی خدمات آپ کا طرّہ امتیاز اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہے۔ 

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انتہائ غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ ہمدرد قوم ،خادم ملت الحاج جناب محب ناصر صاحب کا انتقال ہو گیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحو م کا تعلق ایک دنیدار اور خدمت گذار خانوادہ سے تھا، آپ کے آباء و اجداد کی دینی قومی اور فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ کے والدجناب حاجی داؤد روشن ناصر صاحب مرحوم تنظیم المکاتب اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے مخلص ،عقیدتمند، ممبئی میں تحریک دینداری اور ادارہ تنظیم المکاتب کےحامی و معاون تھے، اسی طرح خود مرحوم بھی ادارہ تنظیم المکاتب کے حامی اورادارہ کی خدمات کی قدر فرماتے تھے۔

مرحوم کے تدبّر اور صلاحیتوں کے پیش نظر مرجع عالی قدر حضرت آیۃاللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف نے ہندوستان میں اپنا مالی وکیل مقرر فرمایا۔ اور آپ نے ایمان فاونڈیشن ممبئی کے صدر کی حیثیت سے زندگی کے آخری لمحات تک ملک گیر مذہبی، قومی اور فلاحی خدمات انجام دیں۔ 

مرحوم ہر خدمت گذار دین سے محبت کرتے، قدر کرتے اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار رہتے ۔ ایمان فاونڈیشن ممبئی کے زیراہتمام ملک گیر قومی مذہبی خدمات آپ کا طرّہ امتیاز اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہے۔ 

باعمل مرد مومن جناب حاجی محب ناصر صاحب کی رحلت ایک قومی و مذہبی نقصان ہے۔ 

ہم خادمان تنظیم المکاتب مرحوم کے پسماندگان و وابستگان خصوصا غم زدہ کنبہ اور اپنے بابا کے انتہائی خدمت گذارفرزند زین محب ناصرکی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ 

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے ، جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔

والسلام 

مولانا سید صفی حیدر زیدی

سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .