۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مرحوم دین داری اور دیانت داری کے ساتھ مختلف ادارات کے ذریعہ قوم و خلق کی خدمات اور منصبی فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیتے رہے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے ہمدرد قوم الحاج جناب محب علی ناصر کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ 

اناللہ واناالیہ راجعون

مرجعِ جہانِ تشیع  آیت الله العظمی حضرت آقای سید علی سیستانی حفظہ اللہ الشریف کی جانب سے ہندوستان میں مالی امور کے وکیل الحاج جناب محب علی روشن علی ناصر صاحب مقیم ممبئی کا انتقال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے موصوف ممبئی کے خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت اور ایمان فانڈیشن نجفی ہاوس ممبئی کے سربراہ بھی تھے۔ 

مرحوم دین داری اور دیانت داری کے ساتھ مختلف ادارات کے ذریعہ قوم و خلق کی خدمات اور منصبی فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیتے رہے ہیں۔ 

اس سانحۂ ارتحال پر ہم حوزاتِ علمیہ، مراجعِ تقلید بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمی آقای سید علی سیستانی حفظہ اللہ الشریف اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے متعلقین بالخصوص  اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل مرحمت فرمائے۔

آمین یارب العالمین بحق محمد و آلہ الطاہرین

منجانب: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .