حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری، مدیر مدرسۃ الامام الرضا عليہ السلام حيدراباد ہندوستان نے آيۃ اللہ العظمى سيد سعيد الحكيم کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم الله الرحمن الرحيم
تعزیت نامہ
انا لله و انا اليه راجعون
قال صلى الله عليه وآله وسلم :" موت العالم مصيبة لا تجبر وثلمة لا تسد، وهو نجم طمس، وموت قبيلة أيسر من موت عالم"
و قال الامام الصادق عليه السلام : " اذا مات المؤمن الفقيه ثلم في الاسلام ثلمة لا يسدها شىء"
عظم الله اجورنا و اجوركم
آج بروز شہادت حضرت زین العابدین سید الساجدين الامام علي بن الحسين عليه السلام
بارگاہ حضرت ولي العصر الامام الحجة بن الحسن عج ميں تعزیت پیش کرتے ہوئے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور فقيه عالیقدر عالم ربانی حضرت آية الله العظمى الحاج السيد محمد سعيد الطباطبائی الحكيم نور الله مرقده کے سانحۂ ارتحال کی خبر سنى تو انتہائی رنج و افسوس ہوا یقیناً موصوف مرحوم کى علمی و ملی خدمات اظهر من الشمس ہيں آپ نے راہ دین میں بڑی صعوبتیں سہی اور قید و بند کی مشکلات سے گذرے ہیں آپ کا شمار چار بزرگ و معتبر مراجع عظام نجف اشرف میں ہوتا تھا فقیہ مرحوم کے خلف الصدق آية الله السيد رياض الحكيم دام عزه نے اپنے دورۂ حیدرآباد کے موقع پر مدرسہ میں تشریف فرما ہو کر قریب سے مدرسے کا مشاہدہ فرمایا اساتیذ کرام و طلاب عزیز کو دعاؤں سے نوازا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
اس عالم جلیل القدر کے دنیا سے انتقال پر جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔
ہم اس سانحۂ جانکاہ کے موقع پر اولا بارگاہ حضرت ولی عصر عج میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ثانیاً حضرت آية الله العظمى السيد علي الحسيني السیستانی دام ظله الشريف و رهبر معظم حضرت آية الله العظمى السيد علي الحسيني الخامنئي دام ظله الشريف و آية الله العظمى الشيخ بشير حسين النجفي دام ظله الشريف و آية الله العظمى الشيخ محمد اسحاق الفياض دام ظله الشريف و تمام علماء اعلام و مراجع عظام و بالاخص خلف الصدق آية الله السيد رياض الحكيم دام ظله طلاب حوزۃ النجف الاشرف اور مقلدین مرحوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں بارگاہ احدیت میں دعا ہیکہ فقیہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے وابستگان و خانوادے کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
شرکاء غم
اہل مدرسہ
مدرسة الامام الرضا عليه السلام الدينية ،حيدراباد الہند
المرقوم : ٢٥،محرم الحرام ١٤٤٣ ھ م ٤،ستمبر ٢٠٢١ء