۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا ابراہیم الموسوی الجزائری

حوزہ/ مرحوم خدمت گذار دین و طلباء علم دین تھے انکی خدمات بعض صاحبان عمامہ کی بہ نسبت بحسن و خوبی و قابل قدر رہی ہیں جس کا بيّن ثبوت یہ ہے کہ حضرت آيۃ اللہ العظمى السيد علي حسينى السيستاني دام ظله الوارف نے اپنا وکیل مقرر فرمایا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ الامام الرضا عليہ السلام الدينيہ حيدرآباد الہند حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے ہمدرد قوم الحاج جناب محب علی ناصر کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله و انا اليه راجعون

محترم المقام الحاج محب على ناصر ابن الحاج روشن على ناصر مرحوم كى خبر انتقال سن كر انتهائى افسوس ہوا یقیناً مرحوم اسم با مسمی تھے انکی خدمات روز روشن کی طرح عیاں رہی ہیں وہ خدمت گذار دین و طلباء علم دین تھے انکی خدمات بعض صاحبان عمامہ کی بہ نسبت بحسن و خوبی و قابل قدر رہی ہیں جس کا بيّن ثبوت یہ ہے کہ حضرت آيۃ اللہ العظمى السيد علي حسينى السيستاني دام ظله الوارف نے اپنا وکیل مقرر فرمایا تھا۔
بارگاہ الٰہی میں بوسیلۂ چہاردہ معصومین علیھم السلام دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکے رفقاء کار کو انکی خدمات دینیہ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
فقط
مدیر و اساتیذ و طلاب 
مدرسة الامام الرضا عليه السلام الدينية حيدرآباد الہند
المؤرخہ : ٤,ربیع الاول ١٤٤٢ ھ م ٢٢,اکتوبر ٢٠٢٠ء 
بوقت ٤,ساعت عصر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .