۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیۃ اللہ العظمي سيد سعيد الحكيم کے انتقال سے ستون مرجعیت گر گیا خاندان علم و اجتہاد جس کی خدمات صدیوں پر محیط ہیں جس کے شہیدوں کے خون سے گلستان تشیع سر سبز و شاداب ہے آج اس خاندان کا آفتاب علم غروب ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وکیل آیۃ اللہ العظمی سيد سعيد الحكيم، امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ امام کونسل آسٹریلیا، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام آیۃ اللہ العظمي سيد سعيد الحكيم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتقال سے جو عالم اسلام وتشیع میں خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تلافی نا ممكن ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ وانا الیہ راجعون

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا 
ایتہ اللہ العظمي سید سعید الحکیم قدس سرہ کے انتقال سے جو عالم اسلام وتشیع میں خلا پیدا ہوا ہے اس کی تلافي نا ممكن ہے۔
ستون مرجعیت گر گیا خاندان علم و اجتہاد جس کی خدمات صدیوں پر محیط ہیں جس کے شہیدوں کے خون سے گلستان تشیع سر سبز و شاداب ہے آج اس خاندان کا آفتاب علم غروب ہو گیا۔
میں اس عظیم سانحے پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور تمام مراجع کرام اور  مرحوم کے ورثاء بالخصوص حجة الاسلام و المسلمين آقای سید ریاض الحکیم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
رب کریم اس مرجع گرامی قدر کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمایے۔

سید ابوالقاسم رضوی 
وکیل آیة الله العظمي سيد سعيد الحكيم 
امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ امام کونسل آسٹریلیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .