۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید محمد حسین حکیم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی الحکیم اعلی اللہ مقامہ کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے آپ کا شمار حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا حوزۂ علمیہ نجف آپ کی مخلصانہ علمی خدمات کا عینی شاہد ہے آپ نہایت منکسر المزاج تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت و حکیم خاندان کی عظیم شخصیت اور ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی وفات پر افسوس اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 

اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

شہرِ کوفہ کی عظیم المرتبت مسجدِ سہلہ کے امامِ جماعت عالمِ ربّانی حضرت آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی الحکیم اعلی اللہ مقامہ کا نجفِ اشرف میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

آپ کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے 
آپ کا شمار حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کے بزرگ علماء میں ہوتا تھا حوزۂ علمیہ نجف آپ کی مخلصانہ علمی خدمات کا عینی شاہد ہے آپ نہایت منکسر المزاج تھے۔

ہم اس عظیم نقصان اور غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مراجعِ تقلید، حوزات علمیہ، مومنینِ کرام بالخصوص بیتِ معظم لہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. 

شریک غم: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .