۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تلاوت قرآن کی مدد سے بیماروں کا علاج

حوزہ/ ہندوستانی ڈاکٹر جو کینیڈا میں مقیم ہے بیماروں کے علاج میں تلاوت قرآن سے مدد سے کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں ہندوستانی ڈاکٹر جگدیش آنند معروف آئی اسپشلسٹ شمار ہوتے ہیں اور سالوں سے وہ ایک ہستپال چلا رہے ہیں۔

عجیب بات یہ ہے کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں تاہم ہمیشہ انکے کلینک میں تلاوت قرآن کی آواز آتی ہے اور اکثر وہ سورہ یاسین اور سورہ رحمن کی تلاوت سنتے ہیں۔

ڈاکٹر جگدیش آنند اس حوالے سے کہتے ہیں کہ قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے ہے اور تلاوت قرآن کی وجہ سے انکے کلینک میں ایک سکون کا ماحول ہوتا ہے جس سے مریض کے علاج پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

ڈاکٹر جگدیش آنند کا کہنا ہے کہ ایک ریسرچ میں معلوم ہوا کہ پانچ بار سوره الرحمن سننے سے آنکھ کی بعض بیماری ٹھیک ہوتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کلینک کھولتے ہی تلاوت قرآن نشر کی جاتی ہے اور مریض اس کی آواز سے سکون محسوس کرتے ہیں بعض اوقات بیمار پوچھتے ہیں کہ تلاوت کیوں لگاتے ہو؟ اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں اسلام کی تبلیغ کررہا ہوں۔

ڈاکٹر جگدیش آنند کا کہنا ہے کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور اس حوالے سے بعض تصورات درست نہیں ہیں میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں بغیر تعصب کے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .