حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی درزی نوشاد نے چار بیٹوں کی مدد سے ۱۔۳ کلومیٹر طویل کپڑے پر قرآن مجید کی خطاطی کی ہے جو دنیا میں طویل ترین نسخہ شمار ہوتا ہے۔
نوشار کے بیٹے کازارشا جو ایروفا گاوں میں رہتا ہے کا کہنا تھا کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ کپڑے پر اس نسخے کو مکمل کیا جاسکے۔
نیو انڈین اکسپریس اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ اس درزی کی سالوں سے آرزو تھی کہ اس خواہش کو مکمل کرے تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے ایسا نہیں ہورہا تھا مگر کورونا اور قرنطینہ کی فرصت سے انہوں نے فایدہ اٹھایا اور یوں یہ کام انجام کو پہنچا۔
مذکورہ شخص کے مطابق چالیس بوتل سیاہی کی مدد سے لکھے گیے اس نسخے پر بیس ہزار روپیہ خرچ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوشاد کے چار بیٹے ہیں جنہوں نے اس کام میں انکی مدد کی ہیں۔
انکے بیٹے شافی کا کہنا تھا کہ اس قرآنی کو آسانی سے رول کرکے پڑھا جاسکتا ہے اور اسکو ایک باکس میں محفوظ کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین نسخہ شمار ہوتا ہے۔