۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن انقلاب مہدی انڈیا

حوزہ/ ایک دانشور اور عظیم مجاہد عالم دین اور مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت جہاں اہل بیت کی مرکزِ توجہ اور امام کے ظهور کے بعد آنحضرت کی مبارک جائے سکونت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن انقلاب مہدی عج انڈیا نے مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت و حکیم خاندان کی عظیم شخصیت اور ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ے زندگی بھر خدمات سر انجام دینے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

وَبَشِّرِ الصَّابرِینَ الَّذینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَهٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

آیت اللہ سید محمد حسین حکیم نے زندگی بھر خدمات سر انجام دینے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا ایک دانشور اور عظیم مجاہد عالم دین اور مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت جہاں اہل بیت کی مرکزِ توجہ اور امام کے ظهور کے بعد آنحضرت کی مبارک جائے سکونت ہے۔

آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کے انتقال پر ملال کی خبر نے فقید راحل اور آل حکیم کے احباب اور علمی حلقوں میں سرگرم علماء کے دل پر داغ مفارقت نقش کیا ان پیکر اخلاق و تقویٰ نے درس خارج کے علوم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تدریس، کتابت، اور مذہبی اور معاشرتی سرگرمیوں کو مزید رونق اور فروغ بخشا سرزمین عراق اور دنیا بھر میں پھیلے مرحوم کے ہزاروں محب و مکتب امام صادق علیہ السلام کے عاشقان ان کی بے لوث و مخلصانہ کاوشوں کو یاد رکھیں گے۔

اس حزن اور اندوه کی گھڑی پر انجمن انقلاب مہدی (A.I.M.S) انڈیا مرحوم کے تمام لواحقین اور بیت فقاہت کے عظیم خاندان کے حضور میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتےہیں۔

آپ کی رحلت یقینا ایک عظیم نا قابل تلافی دینی اور علمی خسارہ ہے۔
   سلام الله عليه يوم ولد و يوم مات و يوم يبعث حيّا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید کاظم الحسینی(تنہا صابری) IN 07:30 - 2020/09/30
    0 0
    اناللہ وانا الیہ راجعون بیشک یہ گھڑی تمام آل اسلام کے لیے نہایت ہے غمناک اور پر نہ کرسکھنے والہ واقع ہے لیکن اللہ کے مشیت ہے جس کے آگے بےبس اور مجبور ہے انسان جب پیدا ہوتا ہے تب سے موت کا وقت معین ہوتا ہے لہزا مرحوم کے گھرانا اور احباب کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس حوالے سے مرحوم کے گھرانا کے ساتھ ساتھ اس عظیم مصیبت میں حقیر بھی شامل ہے اور دعاگو ہوں کہ اللہ مرحوم کے کیے ہو دینی خدمات کو قبول فرماکر مرحوم کو جوار ایمہ ع میں پنج تن پاک کے سایہ رحمت تلے جنت فردوس میں عالا مقام عطا کرے اور ہم سب یعنی کہ تمام اہل تشیع کو اور مرحوم کے اقربا کو اس غمناک گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا کرے۔۔۔۔۔۔۔ الدعا:- سید کاظم الحسین(تنہا صابری)