۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
انڈین بچی اور مکمل قرآن لکھنے کا کارنامہ

حوزہ/ دس سال کشمیری بچی نے ایک مہینے میں پورا قرآن کریم پین سے لکھنے کا کارنامہ انجام دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمیر کے علاقے شوپیاں کی دس سالہ منتہی مقصود نے صرف ایک مہینے میں قرآن کریم لکھنے کا کارنامہ انجام دیا۔

منتہی کے مطابق وہ چار سال کی عمر سے تلاوت کررہی ہے۔انکا کہنا تھا: قرآن لکھنے کا شوق عرصے سے دل میں تھا لہذا فروری میں ۶۹۲ صفحات پر مشتمل قرآن کریم لکھائی مکمل کیا. البتہ میرے والدین اور خاص کر بھائی نے میری کافی حوصل افزائی کی.

منتہی مقصود نے جوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ موت کے بعد کی زندگی کی فکر کریں اور اجتماعی برائیوں سے دور رہیں۔

انکا کہنا تھا: لڑکیوں کا تعلیم کرنا ضروری ہے اسی لیے ایک عورت کی تربیت مکمل خاندان کی تربیت ہے تاہم تعلیم کی وجہ سے اسلام سے دور نہ ہوجائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .