۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین پیدل روی کے راستے پر اعجاز قرآن نمایش

حوزہ/ موکب میں قرآنی معجزے کے عنوان سے قرآنی نمائش منعقد کی گیی ہے جسمیں علمی حوالوں سے ان قرآنی آیات کے فریم نمائش موجود ہیں اور تصویر و تفسیر سے ان آیات کی وضاحت کی گیی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ علوی کے تعاون سے سال گذشتہ کی مانند اس سال بھی نجف- کربلا کے راستے عمود ۹۶ کے قریب موکب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی خدمت کی جاتی ہے۔

موکب کے انچارج محسن الخاقانی کا کہنا تھا: موکب میں قرآن کریم سے آشنائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا: موکب میں قرآنی معجزہ کے عنوان سے قرآنی نمائش منعقد کی گیی ہے جسمیں علمی حوالوں سے ان قرآنی آیات کے فریم نمائش موجود ہیں اور تصویر و تفسیر سے ان آیات کی وضاحت کی گیی ہے۔

الخاقانی کا کہنا تھا: نمایش کے دو حصے ہیں ایک میں ان آیات کی علمی وضاحت کی گیی ہے جن پر سوشل میڈیا میں اکثر اعتراضات کیے جاتے ہیں۔ جبکہ دوسرے حصے میں مقالوں اور آیات کے حوالے سے چھوٹی تحریروں کی وضاحت کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا: موکب میں سوره مبارکہ حمد کی تصحیح کی جاتی ہے جہان زائرین خواتین و مرد کے لیے الگ الگ انتظامات ہیں اور اسی طرح قرآن و امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے ماہر اساتذہ کے ساتھ علمی نشستیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

حرم امام علی علیہ السلام سے وابستہ قرآنی مرکز کے تعاون سے مسلسل نو سالوں سے اس طرح کے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .