۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں دھماکہ،الحشدالشعبی کے 7 اراکین زخمی

حوزہ/ عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو عراقی ہلاک اور الحشد الشعبی کے سات اراکین زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک دھماکے سے عراقی صوبے صلاح الدین کو ہلا کر رکھ دیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق ، یہ دھماکہ طوزخورماتو شہر کے گاؤں بلکانه میں ہوا۔ یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین میں ایک تیل کی تنصیبات کے قریب ہوا ، جس میں تیل کی تنصیبات کے محافظ دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجہ میں الحشد الشعبی کے 7 ارکان بھی زخمی ہوگئے، گذشتہ رات بھی عراق میں دہشت گردی کے کچھ واقعات دیکھنے کو ملے ہیں ۔

اس سلسلے میں ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دستی بم اور ہلکے ہتھیاروں والے دہشت گرد عناصر نے رضوانیہ کے علاقے میں عراقی فوج اور خانہ بدوش الحشد کی چوکیدار پر حملہ کیا  جس کے نتیجہ میں الحشد الشعبی کے 5 خانہ بدوش اراکین  شہید ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .