۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی سیستانی

حوزہ/ ایک پیغام میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پاکستان کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز نقوی کی المناک رحلت پر  اظہار تعزیت کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایک پیغام کے ذریعے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز نقوی کی المناک رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

آپ کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و انا الیه راجعون

جناب مستطاب حجت الاسلام آقائے سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

جناب عالی کے برادر عزیز و ارجمند حجت الاسلام آقائے سید نیاز حسین نقوی (رح) کے انتقال پُر ملال کی خبر گہرے دکھ اور  افسوس کا باعث بنی ۔
میں اس مصیبت کی مناسبت سے حضرتعالی اور دیگر معزز عزیزوں سمیت پاکستانی مؤمن برادران اور خواہران کے حضور  تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں ۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم


علی الحسینی السیستانی

عراق _حوزہ علمیہ نجف اشرف
 
15 ربیع الاول 1442 ه‍

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .