۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
ہالینڈ

حوزہ/ ہالینڈ کے شمال مغربی شہر زندم (Zandam) میں گذشتہ روز ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں اس مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شمال مغربی شہر زندم میں گذشتہ روز ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں اس مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اوراس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

اس مسجد کے متولی اسماعیل گینس نے اس واقعہ کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے لیکن ہم پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پریشان ہیں کیونکہ سردیوں میں بہت جلد اندھیرا ہو جاتا ہے اور ہمارے سٹوڈنٹس سہ پہر کو اس مسجد میں درس پڑھتے ہیں۔

گینس نے کہا: مسجد کا خادم جب وہاں پہنچا تو اس نے مسجد میں یہ صورت حال دیکھی۔ اس سے پہلے اس قسم کا واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ مسجد میں کوئی اور نقصان نہیں ہوا اور مسجد میں لگے کیمروں کے ذریعے حملہ آوروں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .