۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ اسرائیلی فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس اس وقت درجنوں اینٹی آر پی جی میزائل موجود ہیں جو اس کو اسرائیل کے ساتھ آئندہ کسی بھی محاذ آرائی میں درست حملے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے آئندہ کسی بھی جنگ میں حزب اللہ کے فوجی قابلیت کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی جنگ میں مقبوضہ علاقوں میں ایک دن میں 4000 میزائل داغ سکتی ہے۔

صہیونی میڈیا میں اسرائیلی فوج کے احتیاطی کرنل "ایلی بار آن" کا لکھا ہوا مضمون شائع ہوا ہے جس کے مطابق اسرائیلی فوجی ماہرین نے نشاندہی کی کہ حزب اللہ کے پاس اس وقت  نشانے پر مار کرنے والے دسیوں میزائل موجود ہیں  جس کی بناپر یہ تنظیم  اسرائیل کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی  ممکنہ محاذ آرائی میں ٹھیک نشانےپر ضربیں لگانے کی اہلیت رکھتی ہے اور اسرائیل کے اندر گہری اسٹریٹجک اور اہم مقامات کو نشانہ بناسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ بار بار دیمونا میں اسرائیلی جوہری بجلی گھر کو نشانہ بنانے کے لئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی بات کرتے رہے ہیں جو ایک خطرہ بن گیا ہے۔
صیہونی کرنل نے مزیدکہا کہ انہوں نے کہا آج حزب اللہ ایک دن میں 4000 راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ 2006 میں 33 روزہ جنگ کے دوران  کل4000 سے بھی کم راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ دنیا کی 95 فیصد فوجوں سے  زیادہ زمین پر بھاری آگ برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .