۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
میشل عون و سعد حریری

حوزہ / لبنانی صدر کے دفتر نے اعلان کیا کہ لبنانی صدر اور نگراں وزیر اعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور مزید مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ قرار پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی صدر میشل عون اور نگراں وزیر اعظم سعد حریری کے مابین ہونے والی ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور مزید مشاورت اور نشستوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ قرار پایا ہے۔

لبنانی صدارتی ٹویٹر اکاؤنٹ نے لکھا ہے کہ لبنانی صدر مشیل عون اور وزیر اعظم سعد حریری نے حکومت سازی کے بارے میں مشاورت کا ایک نئے دور کا آغاز کیا ، لیکن دونوں فریق اس ملاقات کے دوران حتمی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے اور مستقبل میں مزید مشاورت جاری رکھنے کے لیے  ملاقاتوں کو جاری رکھنا طے پایا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .