۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مراسم شهید سلیمانی در منطقه البقاع

حوزہ/ حزب اللہ نے لبنان کے مختلف شہروں میں شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس سے متعلق سائن بورڈز کی نمائش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، لبنان/ حزب اللہ نے ضلع البقاع کے سربراہ حسین النمر کے تعاون سے شمسطار، طاریا، کفردیش، مزارع بیت بو صلیبی، حدث بعلبک اور السعیدہ کے شہروں میں سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر کی رونمائی کی۔

النمر نے اس تقریب میں شہدائے مقاومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ عظیم کمانڈرو اور مجاہدو الحاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس، ہم آپ کی یاد میں تمام علاقوں میں درخت لگائیں گے اور آپ کی تصاویر مختلف جگہوں پر لگائیں گے۔آپ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ باقی اور زندہ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے مقاومت سلیمانی اور المہندس نے اپنے خون کو خدا کی راہ میں کلمۃ اللہ کی سربلندی، مسئلہ فلسطین اور القدس کی آزادی کیلئے قربان کیا۔آپ کے خون کی قسم! کہ آپ ہمارے وطن عزیزلبنان سمیت دنیا بھر میں زندہ رہیں گے اور مقاومت کے مجاہدین القدس کی آزادی تک اس راہ پر قائم رہیں گے۔

النمر نے آخر میں زور دے کر کہاکہ امریکی خطے سے نکل کر ان دونوں شہداء کے خون کی قیمت ادا کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .