۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شهیدان سردار سلیمانی و المهندس

حوزہ/جمعیت علمائے لبنان نے کہا کہ مقاومت و مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت تاریخ کا ایک اہم ورق ہے اور مزاحمتی محور، امریکی اور صہیونی شیطانی محور کے ساتھ ایک تاریخی محاذ آرائی میں داخل ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علمائے لبنان نے،مقاومت کے کمانڈروں الحاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہاکہ مقاومت و مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت تاریخ کا ایک اہم ورق ہے،شہدائے مقاومت کی شہادت کے بعد والی صورتحال پہلے سے منفرد ہو گی اور مزاحمتی محور، امریکی صہیونی شیطانی محور کے ساتھ ایک تاریخی اور غیر معمولی محاذ آرائی میں داخل ہوگیا ہے۔

شہید سلیمانی اور المنہدس کے خون نے عالم اسلام کو متحد کردیا ہے

جمعیت علماء لبنان نے مزید کہاکہ مختلف مزاحمتی ممالک میں شہدائے مقاومت کی پہلی برسی کا انعقاد اس بات کی دلیل ہےکہ شہید سلیمانی اور ابو مہدی کا خون عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کی وجہ بن گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام لبنان نے بیان کیاکہ فلسطین ، لبنان ، شام ، عراق ، ایران ، یمن اور پاکستان میں شہدائے مقاومت کی یاد میں تقاریب کا انعقاد ظاہر کرتا ہے کہ مزاحمت کا محور مضبوط ہوگیاہے اور شہداء کا بدلہ لیا جائے گا اور مزاحمتی محور کے ہاتھوں غاصب صہیونی حکومت الہی وعدے کے مطابق خاتمہ یقینی ہے۔

شہید سلیمانی اور المہندس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا

جمعیت علمائے لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے بعض غدار عرب حکمرانوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا مزاحمتی محور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،کہاکہ شہید سلیمانی اور شہید المہندس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ہم غاصب صہیونی حکومت کی نابودی جو کہ ان شہداء کی آرزو ہے،تک ان شہداء کے خون کے ساتھ وفادار رہیں گے۔

جمعیت علماء نے کہا کہ جیسا کہ شہید سلیمانی نے کہا تھا کہ ہم ان 20 کروڑ فوجیوں کا حصہ بنیں گے ، خداوند جن کے توسط سے حتمی فتح عطا فرمائے گا اور یہ فتح اسرائیلی حکومت کے ساتھ لڑائی تک ہی محدود نہیں ہوگی،بلکہ استکبار جہاں بھی اس جنگ میں شامل ہوں گےاور یہ فتح مستضعان جہاں کی ہو گی۔

پہلی بار ، ایران نے امریکی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا

جمعیت علمائے لبنان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محور عین الاسد چھاؤنی کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا اور دشمن کو اس بڑی شکست کے بارے میں سوچنے کی ہمت بھی نہیں ہوئی،کہاکہ تاریخ میں پہلے مسلمان ملک جس نے امریکی فوجی اڈے پر بمباری اور اسے تباہ کرنے کی جرأت کی، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اس مسئلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

امریکہ،امام خامنہ ای کے وعدوں کے جواب سے خوفزدہ ہے

جمعیت علمائے لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ اسلامی جمہوریہ ایران،امریکی انتہائی اہم جاسوس ڈرون کو مار گرانے میں کامیاب ہوا اور امریکہ اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرسکا،مزید کہاکہ اگرچہ ابھی تک امریکی بزدلانہ کارروائیوں پر واضح ردعمل کا اظہار نہیں ہوا ہے، تاہم امریکہ امام خامنہ ای کے وعدوں کے جواب سے مسلسل خوفزدہ رہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .