۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ/ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ یمن میں القاعدہ کی حمایت کرتا ہے اور اپنے ہی ملک کے دفاع کرنے والے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ یمن میں القاعدہ کی حمایت کرتا ہے اور امریکہ و القاعدہ کے مقابلے میں کھڑے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔

یمنی سرگرم سیاسی رہنما نے اس سے قبل، تحریک انصاراللہ یمن کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی مجرمانہ اقدام کے جواب میں کہا تھا کہ امریکہ اور اس کی پالیسیاں اور طرز عمل دہشت گردی کا ماخذ ہے اور امریکی بزدلانہ اقدامات فکری بحران کی  دلیل ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی مقدسات سمیت مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر کے مزید اپنا ظالمانہ چہرہ بے نقاب کررہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .