۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راه اندازی درمانگاه رایگان در مرکز اسلامی پارما، اوهایو

حوزہ/ کولمبس اوہائیو کے شہر، پیرما میں اسلامی کمیونٹی نے ضرورت مندوں اور صحت انشورنس نہ رکھنے والوں کے لئے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک مفت کلینک قائم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی news۵cleveland، کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کولمبس اوہائیو کے شہر پیرما میں، ایک اسلامی مرکز نے ضرورت مندوں کے لئے ایک مفت طبی اور دماغی صحت کا مرکز قائم کیا ہے۔اور لوگوں کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکہ میں دماغ کا طبی معائنہ سمیت نفسیاتی دوائیاں بہت مہنگی ہیں۔حتی یہ دوائیاں بہت سارے لوگوں کی دسترس سے باہر ہیں۔پیرما میں کلیولینڈ اسلامک سنٹر عوام کو ذہنی صحت کی خدمات اور ادویات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تقریباً تین دہائیوں سے کلیولینڈ کے شہر میں کام کرنے والی ماہر نفسیات ڈاکٹر راضیہ احمد نے کہا کہ معاشی لحاظ سے ہمارا ملک دنیا کا نمبر ایک ملک ہے اور افسردگی کے لحاظ سے بھی پہلے نمبر پر ہے اور یہ حالت کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے بھی تھی۔

ڈاکٹر راضیہ احمد نے کہا کہ ہمارا یہ مفت کلینک نہ صرف مسلمانوں اور اپنے شہریوں کے لئے ہے ، بلکہ سب کے لئے کھلا ہے۔اور تمام لوگ نسل پرستی ، رنگ،مذہب یا قوم سے قطع نظر یہاں آسکتے ہیں،کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دین اسلام میں ضرورت مندوں اور معاشرے کی مدد کرنا واجب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلنے کے بعد سے افسردگی ، اضطراب اور ناامیدی جیسے مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، ان حالات کے پیش نظر ہمارے شہر کی سب سے بڑی مسجد( پیرما کے کلیولینڈ اسلامک سنٹر) ان حالات سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے۔

اسلامی مرکز کے رضاکار کارکن سہیل مصطفیٰ نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ، ہر ایک کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم اپنی کمیونٹی کی مدد کیسے کرسکتے ہیں۔

مسجد کے بالکل پیچھے ابن سینا کلینک ہے ، جو کئی سال پہلے قائم کیا گیا تھا۔فی الحال ، یہاں 25 ڈاکٹر اور صحت کے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین موجود ہیں جو اس کلینک میں صرف اور صرف رضاکارانہ طور پر معائنہ کرنے آتے ہیں اور مریضوں کا آن لائن اور کلینک میں معائنہ کرتے ہیں۔ یہ طبی امداد اور سہولیات مکمل مفت دی جاتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .