۱۴ تیر ۱۴۰۳ |۲۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 4, 2024
لکھنؤ میں فلاح عام کے لئے پولی کلینک اسکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

حوزہ/ مولانا مرزا عسکری حسین کلکتوی نے کہا کہ یہ سنٹر بلا کسی تفریق مذہب و ملت معاشرہ کے تمام افراد کو صحی،علمی و فلاحی خدمات پہنچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یکم جولائی ۲۰۲۴ بروز دوشنبہ بمطابق ۲۴ ذی حجہ ۱۴۴۵ میں عید مباہلہ کے عظیم دن پر اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے رستم نگر درگاہ حضرت عباس کے قریب فلاح عام اور معاشرہ کے کمزور لوگوں کی دستگیری کے لئے "اے بی اچھ کئیر سنٹر "{ A Better Health Care Center}کے عنوان سے ایک پولی کلینک اور خواتین و لڑکیوں کو چند عصری فنون میں مہارت دلانے کے لئے " زینبیہ سنٹر فور اسکل ٹریننگ" کا افتتاح ہوا۔

مرکز اور پولی کلینک کی افتتاحی تقریب میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے سنٹر کے بانی و ڈائرکٹر عالی جناب مولانا مرزا عسکری حسین صاحب کلکتوی نے واضح کیا کہ یہ سنٹر بلا کسی تفریق مذہب و ملت معاشرہ کے تمام افراد کو صحی،علمی و فلاحی خدمات پہنچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔

لکھنؤ میں فلاح عام کے لئے پولی کلینک اسکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

مولانا موصوف نے سنٹر کے اغراض و مقاصد کو مزید واضح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پولی کلینک ان شائ اللہ آئندہ ایک مکمل ہسپتال کی شکل اختیار کرے گا نیز انہوں نے کہا کہ یہ کلینک کوئی خیریہ اور چریٹیبل کلینک نہیں ہے بلکہ رعایتی اور سبسڈائز کلینک ہوگا، جہاں بیماروں کے علاج اور وزٹس کی فیس و ذر اشتراک تو رہے گا لیکن رعایتی مقدار میں۔ ابتدائی طور پر اس میں ڈے کئیر کے عنوان سے ۴ بڈ پر مشتمل ایک کلینک ہے جس میں دو ڈاکٹر ہر صبح و مساء وزٹ کریں گے۔ جن میں نسوانی امراض کی ماہر ڈاکٹر مینا ٹنڈن { گائینا کولوجسٹ} اور ایک ام بی بی اس جرنل فیزیشئین ڈاکٹر ہوں گے۔

مولانا موصوف نے وضاحت کی کہ کلینک میں وقتا فوقتا میڈیکل کیمس بھی لگائے جائنگے اور مستقبل قریب میں دیگر امراض کے ماہرین کی بھی وزٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مولانا موصوف نے زینبیہ سنٹر فور اسکل ٹریننگ کے سلسلہ میں بتایا کہ یہ سنٹر شہزادی زینب سلام اللہ علیہا کے نام پر بنایا گیا ہے اور اس میں مہارتی کورس خاص کر گرایفکس، فوٹو اور ویڈیوں گرافی کا کورس لڑکیوں کو کرایا جائے گا تاکہ معاشرہ میں خواتین فوٹو گرافرز تیار ہوں اور تقریبوں میں خواتین کے حلقوں میں خواتین ہی ویڈیو اور فوٹو گرافی کریں، تاکہ اس طرح تقریبوں میں میں کھلے عام ہونے والے بے حجابی کے گناہ کا سد باب ہوسکے نیز قوم کی بچیوں کے لئے بھی ترقی اور پیشرفت کے دروازے کھلیں۔

پروگررام میں متعداد نامور علماء اور معاشرہ کے معزز لوگ نیز علاقہ کے مختلف شیعہ اور سنی بھائی موجود تھے۔ مہمانان خصوصی میں دہلی سے تشریف لائے حجت الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید محمد عسکری صاحب پرنسپل جامعہ اہل بیت ع، سرکاری محکمہ سے رٹائرڈ سینر ڈاکٹر عالی جناب اظہار احمد صاحب، اس جے پی جی آئی کے سینئر روبوٹک سرجن اور انڈومڈیسن شعبہ کے ماہر اور پروفیسر جناب ڈاکٹر گیان چند صاحب اور حجت الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید حسنین باقری صاحب تھے اور اس تقریب کی نظامت عالی جناب مولانا سید حیدر عباس صاحب سابق میزبان ہادی ٹیوی نے کی تھے اور یونیسف کی جانب سے تنزانیہ میں پوسٹڈ عالی جناب سید فرحت کاظمی صاحب سہارنپوری نے مباہلہ کی مناسبت سے شعر خوانی کی۔

لکھنؤ میں فلاح عام کے لئے پولی کلینک اسکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

اختتامی تقریر میں حجت الاسلام و المسلمین سید محمد عسکری صاحب قبلہ نے اس فلاحی مرکز کی تعمیر کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں دو چیزوں پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے؛ ایک اللہ کی عبادت اور دوسرے خدمت خلق میں کوشا ہونا۔

پروگرام کے اختتام پر "زینبیہ سنٹر فور اسکل ٹریننگ" کا رسم اجرا عالی جناب مولانا سید حسنین باقری صاحب قبلہ کے ذریعہ ہوا اور "پولی کلینک کا رسم اجرا عالی جناب مولانا سید محمد عسکری صاحب کے ذریعہ ہوا۔

مولانا حیدر عباس صاحب نے اخر میں مولانا مرزا عسکری حسین صاحب کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اس جشن کو اختتامی منزل تک پہنچایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .