۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بڑاگاؤں گھوسی،ضلع مئو

حوزہ/ اللہ کے فرستادہ نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی تاکہ کوئی یہ عذر نہ کر سکے کہ ہم کو نیک و بد کا علم نہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڑاگاؤں گھوسی،ضلع مئو/ قرآن مجید میں ارشاد رب العزت ہو رہا ہے ’’ ہم نے سیدھے راستہ کی ہدایت کردی ہے چاہے شکرادا کرو یا انکار کرو‘‘۔انسان اعمال کے سلسلہ میں آزاد ہے خواہ نیک عمل کرے یا برے کام کرے ۔البتہ روز قیامت ہر بندے کو اچھے یا برے عمل کا بدلہ ضرور دیا جائے گا۔اللہ کے فرستادہ نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی تاکہ کوئی یہ عذر نہ کر سکے کہ ہم کو نیک و بد کا علم نہ تھا۔

نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی، مولانا شیخ محمد مہدی حسینی

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد مہدی حسینی وائس پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے بتاریخ ۱۹؍ اکتوبر بوقت ۱۰؍بجے دن بمقام عزا خانہ ابو طالب نیم تل گھوسی ضلع مئو مرحوم ڈاکٹر شمیم الحسن (علیگ) سرپرست اہل البیت ماڈرن اسکول و نگران اعلیٰ زینبیہ ہائی اسکول بڑا گاؤں گھوسی کے چہلم کے سلسلہ کی پہلی مجلس کو خطاب کے دوران کیا۔

نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی، مولانا شیخ محمد مہدی حسینی

مجلس کا آغاز حاجی غضنفر عباس کربلائی و ہمنواساتھیوں کی سوز خوانی سے ہوا ،اور اختتام انجمن سجادیہ بڑا گاؤں گھوسی کی نوحہ خوانی و سینہ زنی پر ہوا۔اس سلسلہ کی دوسری مجلس رات میں ۷؍بجے منعقد ہوئی جس کو حجۃ الاسلام مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے خطاب فرمایا۔

نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی، مولانا شیخ محمد مہدی حسینی

اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر شمیم الحسن (علیگ) ابن غریب حسن مرحوم کی روح پر فتوح کو ایصال ثواب کی غرض سے  ۱۸؍اکتوبرکو مرحوم کی کلینک ’’ ایلیا ہیلتھ سینٹر‘‘  واقع بڑا گاؤں نیم تل،گھوسی ایک مفت  مڈیکل کیمپ و ہیلتھ چیک اپ زیر نگرانی ڈاکٹر ثمینہ سلمان  و ڈاکٹر فارقلیط ایلیا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔  

نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی، مولانا شیخ محمد مہدی حسینی

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور۔ مولانا علی نقی،مولانا جلیل حیدر،مولانا شجاعت علی،مولانا جعفر حسین،مولانا شفقت تقی،جون ایلیا۔اویس ایلیا،شوذب ایلیا،فارقلیط ایلیا،امیر حسن،ظہیر حسن،نسیم اختر،محمد محسن، ڈاکٹر سلمان اختر، انیس حیدر وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نبیوں اور رسولوں نے نیکی اور بدی دونوں کے راستوں کی پہچان کرادی، مولانا شیخ محمد مہدی حسینی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .