۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ڈاکٹر کلب صادق دام ظلہ کی صحت کیلئے دعا کا اہتمام   

حوزہ/ جونپور جامعہ امام جعفر صادقؑ و جامعہ بنت الھدیؒ کی جانب سے حکیم امت امن کےنقیب ڈاکٹر کلب صادق دام ظلہ و حیدر آباد کے مشہور ومعروف انقلابی عالم و خطیب علامہ تقی آغا صاحب کی سخت علالت کی خبر سن کر معبود حقیقی کی بارگاہ میں دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جونپور جامعہ امام جعفر صادقؑ و جامعہ بنت الھدیؒ کی جانب سے حکیم امت امن کےنقیب ڈاکٹر کلب صادق دام ظلہ و حیدر آباد کے مشہور ومعروف انقلابی عالم و خطیب علامہ تقی آغا صاحب کی سخت علالت کی خبر سن کر معبود حقیقی کی بارگاہ میں دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

جامعہ امام جعفر صادقؑ کے پرنسپل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے بتایاکہ لاک ڈاون میں مسلسل عالمی وبا سے نجات کے لئے صحیفہ کاملہ کی دعاوں کی تلاوت ترجمہ و تفسیر کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں آج کی دعا میں ان دونوں ملک و قوم کے قیمتی اور اہم علماء کی سرپرستی طولانی عمر و سلامتی کیلئے بارگاہ ارحم الراحمین میں دعا کی گئی ساتھ دنیا کے تمام بیماروں و مجبوروں ،درد مندوں کی صحت پریشانیاں دور ہونے اور ملک میں امن و چین سلامتی برقرار رہنے کیلئے بھی دعا کرائ گئی۔

اس موقع پر علماء و فضلاء خطبا موجود تھے جنمیں حجت السلام المسلمین عالیجناب مولانا سید احمد عباس قبلہ حجت السلام و المسلمین عالیجناب مولانا محمد باقر رضا خان قبلہ رنوی، عالیجناب مولانا  غالب عباس قبلہ، مام جمعہ پھول پور الہ آباد عالیجناب مولانا سید سیف عابدی قبلہ، عالیجناب مولانا محمد محسن قبلہ گھوسی مئو عالیجناب مولانامحمد حسن عابدی قبلہ اعظمی
مولانا کاظم موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .