۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہند

حوزہ/ اقتصادی اعتبار سے ہندوستان کا شمار دنیا کے پانچ برتر ممالک میں ہوتا ہے اس لیے یہ ملک اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ قم کی بین الاقوامی ترجیحات کا حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدی پور نے مہدیہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و  المسلمین ملک دار سے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں  مسلمانوں کی کل تعداد کا 10 فیصد حصہ ہندوستان میں ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ایران میں شیعوں کی تعداد سے کم نہیں ہے۔ ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے مزید کہا کہ اقتصادی لحاظ سے ہندوستان کا شمار دنیا کے 5 برتر ممالک میں ہوتا ہے۔ پس یہ ملک اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ قم کی بین الاقوامی ترجیحات میں سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندوستانی اور ہندی زبان جاننے والے ایرانی طلاب کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے اور تبلیغ کے لیے اس سے استفادہ کیا جائے۔

حجت الاسلام و المسلمین مہدی پور نے کہا: ہندوستان میں علوم اسلامی کی ترویج کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس لیے متعدد نشستوں کے بعد محققین کا ایک گروہ (یونین) تشکیل دیا گیا ہے۔ اس گروہ کے کاموں میں سے ایک عظیم کام ہندوستان میں تشیع کی تاریخ پر 40 جلدوں پر مشتمل کتاب کے مسودے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا: ہندی محققین کے بڑے پیمانے پر تحقیقی کاموں کے لیے ایک ایسی عمارت کی ضرورت ہے جس میں خاص قسم کی لائبریری کے علاوہ تعلیم و تحقیق کے لیے تمام ضرورت سہولیات مہیا ہوں۔ ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا: اس انسٹی ٹیوٹ میں قم میں مقیم ہندوستانی طلاب کے لیے مختلف موضوعات پر شارت کورسز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اور اس سے قبل ہم قم میں مقیم ہندوستانی طلاب کے لیے مختلف موضوعات پر 40 کورس منعقد کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .